PM Modi receives 'Global Goalkeeper Award' for the Swachh Bharat Abhiyan
In last five years a record more than 11 crore toilets were constructed: PM Modi
Swachh Bharat mission has benefited the poor and the women most: PM Modi

نئیدہلی۔25؍ستمبر۔وزیراعظم جناب نریندر مودی نے 24 ستمبر2019 کو، سوچھ بھارت ابھیان کے صلے میں بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کی طرف سے گلوبل گول کیپر ایوارڈ حاصل کیا ۔ ایوارڈ کی تقریب نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی  (یو این جی اے) کے اجلاس سے الگ منعقدہ ہوئی۔

وزیراعظم نے اس ایوارڈ کو اُن بھارتیوں کے لئے  وقف کیا جنہوں نے سوچھ بھارت ابھیان کو ایک عوامی تحریک کی شکل دی اور اپنے روزمرہ کی زندگی کا حصہ بنایا۔

وزیراعظم نے ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد کہا ’’سوچھ بھارت مشن کی کامیابی بھارت کے عوام کی وجہ سے ہوئی ہے۔ انہوں نے اسے اپنی تحریک بنایا اور  مقررہ نتائج  کےحصول  کو یقینی بنایا‘‘۔

مہاتماگاندھی کے 150ویں یوم پیدائش  کے موقع پر اسے ذاتی طور پر ایک اہم لمحہ قرار دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سوچھ بھارت ابھیان  ایک ثبوت ہے کہ جب 130 کروڑ بھارتی کوئی عزم کرتے ہیں تو کسی بھی چنوتی پر غلبہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت سوچھ بھارت کے  ، مہاتما گاندھی کے خواب کو پورا کرنے میں قابل تعریف پیش رفت کررہا ہے۔

وزیراعظم نے کہا ’’پچھلے پانچ سال میں گیارہ کروڑ سے زیادہ  بیت الخلاء تعمیر کیے گئے ، اس مشن سے  ملک کے زیادہ تر غریب عوام اور خواتین کو فائدہ ہوا ہے‘‘۔  صفائی ستھرائی اور صحت میں بہتری لانے کے علاوہ گیارہ کروڑ بیت الخلاء کی تعمیر سے  گاؤوں میں اقتصادی سرگرمیوں کو بھی بڑھاوا ملا ہے۔

عالمی صفائی ستھرائی میں  شمولیت کو بہتر بنانے کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بھارت دیگر ملکوں کےساتھ بھی  اپنی مہارت اور تجربات کے لین دین کے لئے  تیار ہے تاکہ  صفائی ستھرائی  کی وسعت میں اضافے کے تئیں اجتماعی کوشش کی جاسکے۔

وزیراعظم نے  فٹ اِنڈیا موومنٹ اور جل جیون مشن جیسی  مہم کے طور پر اپنائی جانے والی   تحریکوں کے ذریعے روک تھام سے متعلق حفظان صحت کے تئیں بھارت کی کوششوں کا بھی ذکر کیا۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

Click here to read full text speech

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season

Media Coverage

Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi