وزیر اعظم جناب نریندرمودی نے جمہوریہ فرانس کے صدر عالیجناب امینول میخوں کےساتھ فون پر گفتگو کی ۔
دونوں رہنماؤں نے یوکرین کی موجودہ صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے یوکرین میں جاری جنگ اور بگڑتی ہوئی صورتحال ،جس سے لوگ متاثر ہورہے ہیں ، پر اپنی اپنی تشویش کا اظہار کیا۔
وزیراعظم مودی نے مخاصمانہ کارروائیوں کو بند کرنے اور سفارتکاری اور مذاکرات کی میز پر لوٹنے کی بھارت کی لگاتار اپیل کو دوہرایا ۔ انہوں نے بھارت کے اس اعتماد پر زور دیا کہ تمام ملکوں کی علاقائی یکجہتی ، اقتدار اعلیٰ ، بین الاقوامی قانون اور ا قوام متحدہ کے چارٹر کے لئے احترام عصری عالمی نظا م کا ایک لازمی حصہ ہے۔
وزیراعظم نے دونوں فریقوں کے درمیان بات چیت کا خیر مقدم کیا اور سبھی لوگوں کو مفت ، بلارکاوٹ اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پردی جانے والی امداد کی رسائی اور آزادانہ نقل وحمل کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔
وزیراعظم نے جنگ سے دو چار علاقوں سے اپنے شہریوں کو بحفاظت نکالنے کے سلسلے میں بھارت کی کوششوں کے بارے میں بھی صدر میخوں کو جانکاری دی اور متاثر ہ آبادی کے لئے دواؤں سمیت فوری راحتی سامان بھیجنے کے بارے میں بھی مطلع کیا۔