وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج فلپائن کے صدر عزت مآب فرڈینینڈ مارکوس جونیئر کے ساتھ فون پر بات کی۔
وزیر اعظم نے کو فلپائن کے 17ویں صدر طور پر منتخب ہونے پر عزت مآب مارکوس جونیئر کو مبارکباد پیش کی۔
دونوں لیڈروں نے دو طرفہ تعلقات کے مختلف شعبوں کا جائزہ لیا اور حالیہ برسوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون میں تیز رفتار اضافے پر اطمینان کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم نے ہندوستان کی ایکٹ ایسٹ پالیسی اور اس کے ہند-بحرالکاہل وژن کے سلسلے میں فلپائن کے اہم رول کا ذکر کیا اور دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم نے صدر فرڈینینڈ مارکوس جونیئر کو فلپائن کی ترقی کے لیے ان کے منصوبوں اور پروجیکٹوں کے معاملے میں ہندوستان کے مکمل تعاون کا بھی یقین دلایا۔