وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اپنے اسرائیلی ہم منصب بنجامن نیتن یاہو کا اپنے ملک میں جاری صورتحال سے آگاہ کرنے کے لیے شکریہ ادا کیا۔
ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم نے اس مشکل وقت میں اسرائیل کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:
’’میں وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کے فون کال کرنے اور موجودہ صورتحال کے بارے میں اپ ڈیٹ فراہم کرنے کے لیے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ بھارت کے لوگ اس مشکل گھڑی میں مضبوطی سے اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہیں۔ بھارت دہشت گردی کی تمام شکلوں اور مظاہر میں سختی کے ساتھ اور واضح طور پر مذمت کرتا ہے۔‘‘
I thank Prime Minister @netanyahu for his phone call and providing an update on the ongoing situation. People of India stand firmly with Israel in this difficult hour. India strongly and unequivocally condemns terrorism in all its forms and manifestations.
— Narendra Modi (@narendramodi) October 10, 2023