وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اس بات کا اعادہ کیا کہ حکومت لوگوں کے لیے اعلیٰ معیار کے بنیادی ڈھانچے کو یقینی بنانے اور مزید خوشحالی کے لیے رابطے کی طاقت کا فائدہ اٹھانے کے لیے بہت سے اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آنے والا نوئیڈا بین الاقوامی ہوائی اڈہ این سی آر اور اتر پردیش کے لئے کنیکٹیویٹی اور ‘زندگی میں آسانی’ کو فروغ دے گا۔
مرکزی وزیر رام موہن نائیڈو کی پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے ایکس پر جناب مودی نے لکھا:
’’آنے والا نوئیڈا بین الاقوامی ہوائی اڈہ این سی آر اور اتر پردیش کے لئے نقل و حمل اور ‘ آسان زندگی’ کو فروغ دے گا۔ ہماری حکومت لوگوں کے لیے اعلیٰ معیار کے بنیادی ڈھانچے کو یقینی بنانے اور مزید خوشحالی کے لیے رابطے کی طاقت سے فائدہ اٹھانے کے لیے کئی اقدامات کر رہی ہے ’’
The upcoming Noida International Airport will boost connectivity and 'Ease of Living' for the NCR and Uttar Pradesh. Our Government has been taking many steps to ensure top-quality infrastructure for the people and leverage the power of connectivity to further prosperity. https://t.co/YbIqFitb5z
— Narendra Modi (@narendramodi) December 9, 2024