شیوسینا جیسی حلیف پارٹیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یہ پارٹیاں کانگریس کے الفاظ چوکیدار چور ہے، دوہرا رہی ہیں۔ ’’2014 میں ہمیں مکمل اکثریت حاصل ہوئی تھی۔ لیکن ہم ہمیشہ سب کو ساتھ لے کر چلے، آج بھی جب ہم سرکار چلاتے ہیں تو فیصلہ سازی کے مرحلے پر مکمل اتفاق رائے ہوتا ہے۔ یہ بات درست ہے کہ ریاستوں کی اپنی سطح کی سیاست ہے۔ ہماری اتحادی پارٹیاں ترقی کرنا چاہتی ہیں اور ہم بھی چاہتے ہیں کہ وہ ترقی کریں، ہم نہیں چاہتے کہ ہم اپنی اتحادی پارٹیوں کی قیمت پر ترقی کریں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ بی جے پی سے متعلق لوگ خوشحال ہیں۔ ہماری ہمیشہ یہ کوشش رہتی ہے کہ ہماری حلیف پارٹیاں پھلیں پھولیں، ہم ہمیشہ سب کو ایک ساتھ لے کر چلنے کی کوشش کرتے ہیں اور ہر ایک کی بات سنتے ہیں۔ میں علاقائی آرزؤں اور امنگوں کو اہمیت دینے کے لئے عہد بستہ ہوں۔