عزّت مآب،
وزیر اعظم کشیدا، وزیر اعظم انتھونی البانیز اور صدر بائیڈن۔
وزیر اعظم کشیدا، آپ کی شاندار مہمان نوازی کے لیے آپ کا بہت بہت شکریہ۔ آج ٹوکیو میں دوستوں کے درمیان ہونا میرے لیے بہت خوشی کی بات ہے۔
میں سب سے پہلے وزیراعظم انتھونی البانیز کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، بہت بہت مبارکباد۔ حلف اٹھانے کے 24 گھنٹے بعد ہی آپ کا ہمارے ساتھ ہونا کواڈ دوستی کی مضبوطی اور اس سے آپ کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔
عزّت مآب،
اتنے کم وقت میں کواڈ نے عالمی سطح پر ایک اہم مقام حاصل کر لیا ہے۔
آج کواڈ کا دائرہ وسیع ہو گیا ہے اور فارمیٹ موثر ہو گیا ہے۔
ہمارا باہمی اعتماد، ہمارا عزم جمہوری قوتوں کو نئی توانائی اور ولولہ دے رہا ہے۔
کواڈ سطح پر ہمارا باہمی تعاون ایک آزاد، کھلے اور جامع ہند-بحرالکاہل خطے کو فروغ دے رہا ہے، جو ہم سب کا مشترکہ مقصد ہے۔
کووڈ - 19 کے منفی حالات کے باوجود، ہم نے بہت سے شعبوں میں تال میل کو بڑھایا ہے جیسے کہ ویکسین کی فراہمی، موسمیاتی کارروائی، سپلائی چین کی لچک، تباہی پر ردعمل اور اقتصادی تعاون۔ یہ ہند-بحرالکاہل میں امن، خوشحالی اور استحکام کو یقینی بنا رہا ہے۔
کواڈ ہند-بحرالکاہل خطے کے لیے ایک تعمیری ایجنڈا لے کر چل رہا ہے۔
اس سے کواڈ کی شبیہ کو ایک ‘اچھے کے لئے فورس’ کے طور پر مزید تقویت ملے گی۔
بہت بہت شکریہ۔