او آر او پی ہماری مسلح افواج کی فلاح و بہبود کے لیے حکومت کے عزم کی نمائندگی کرتی ہے: وزیراعظم

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ون رینک ون پنشن(او آر او پی) اسکیم کے دس سال مکمل ہونے پر کہا کہ یہ ہمارے معمر افراد اور سابق فوجیوں کی بہادری  اور قربانیوں کو خراج تحسین ہے جنہوں نے ہماری قوم کی حفاظت کے لیے اپنی زندگیاں وقف کردی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ او آر او پی کو نافذ کرنے کا فیصلہ اس دیرینہ مطالبے کو پورا کرنے اور اپنے ہیروز کے تئیں ہماری قوم کے اظہار تشکر تصدیق کے طور پر ایک اہم قدم ہے۔ جناب مودی نے یقین دلایا کہ حکومت ہماری مسلح افواج کو مضبوط کرنے اور ہماری خدمت کرنے والوں کی فلاح و بہبود کے لیے ہمیشہ ہر ممکن کوشش کرے گی۔

 جناب  مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر  اپنی ایک پوسٹ میں لکھا:

’’اس دن # ون رینک ون پنشن ،(او آر او پی)  نافذ کیا گیا تھا۔ یہ ہمارے  معمر افراد  اور سابق فوجیوں کی ہمت اور قربانیوں کو خراج تحسین تھا جنہوں نے ہماری قوم کی حفاظت کے لیے اپنی زندگیاں وقف کر دیں۔ او آر او پی کو نافذ کرنے کا فیصلہ اس دیرینہ مطالبہ کو پورا کرنے اور اپنے ہیروز کے تئیں ہماری قوم کے شکرگزار  ہونےکی تصدیق کے طور پر ایک اہم قدم تھا‘‘۔

’’یہ آپ  سب کے لئے  باعث مسرت ہوگا   کہ اس ایک  دہائی کے دوران، لاکھوں پنشن  حاصل کرنے والوں اور ان کے خاندانوں نے   اس تاریخی اقدام سے فائدہ اٹھایا ہے۔او آر او پی تعداد کے علاوہ ہماری مسلح افواج کی فلاح و بہبود کے لیے حکومت کے عزم کی نمائندگی کرتا ہے۔ ہم اپنی مسلح افواج کو مضبوط بنانے اور ہماری خدمت کرنے والوں کی فلاح و بہبود کے لیے ہمیشہ ہر ممکن کوشش کریں گے۔ #ون رینک ون پنشن ‘‘

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
India’s Biz Activity Surges To 3-month High In Nov: Report

Media Coverage

India’s Biz Activity Surges To 3-month High In Nov: Report
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM to participate in ‘Odisha Parba 2024’ on 24 November
November 24, 2024

Prime Minister Shri Narendra Modi will participate in the ‘Odisha Parba 2024’ programme on 24 November at around 5:30 PM at Jawaharlal Nehru Stadium, New Delhi. He will also address the gathering on the occasion.

Odisha Parba is a flagship event conducted by Odia Samaj, a trust in New Delhi. Through it, they have been engaged in providing valuable support towards preservation and promotion of Odia heritage. Continuing with the tradition, this year Odisha Parba is being organised from 22nd to 24th November. It will showcase the rich heritage of Odisha displaying colourful cultural forms and will exhibit the vibrant social, cultural and political ethos of the State. A National Seminar or Conclave led by prominent experts and distinguished professionals across various domains will also be conducted.