وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ پہلے شمال مشرقی خطہ ناکہ بندی اور تشدد کے لیے جانا جاتا تھا، اب یہ خطہ اپنی ترقی کی پیشرفت اور ہمہ گیر ترقی کے لیے جانا جاتا ہے۔
جناب مودی، مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ کے ٹوئٹ کا جواب دے رہے تھے جس میں وزیر موصوف نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت ہند نے ایک بار پھر ایفسپا کے تحت ناگالینڈ، آسام اور منی پور میں شورش زدہ علاقوں کو کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جناب شاہ نے یہ بھی کہا کہ یہ فیصلہ شمال مشرقی ہندوستان میں سیکورٹی کی صورتحال میں نمایاں بہتری کی وجہ سے لیا گیا ہے۔
جناب امت شاہ کے ٹوئٹ کے جواب میں، وزیر اعظم نے ٹوئٹ کیا:
’’شمال مشرق ہمہ جہت ترقی کا مشاہدہ کر رہا ہے۔ کبھی ناکہ بندیوں اور تشدد کے لیے جانا جاتا تھا، اب یہ خطہ اپنی ترقی کے لیے جانا جاتا ہے۔‘‘
The Northeast is witnessing all-round development. Once known for blockades and violence, the region is now known for its development strides. https://t.co/8blY3erx6j
— Narendra Modi (@narendramodi) March 26, 2023