وزیراعظم جناب نریندر مودی نے بیت الخلاء کے عالمی دن کے موقع پر آج کہا کہ قوم ،سب کے لئے بیت الخلاء کے اپنے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔
ایک ٹوئیٹ میں جناب مودی نے کہا کہ ’’ بیت الخلاء کے عالمی دن کے موقع پر ہندوستان ،سب کے لئے بیت الخلاء کے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔ گزشتہ چند برسوں کے دوران ہندوستان کے کروڑوں افراد کو صاف ستھرے بیت الخلاء فراہم کرنے میں نمایاں کامیا بی حاصل ہوئی ہے۔ اس سے صحت کے بے شمار فوائد کے ساتھ ساتھ، خاص طور پر ہماری ناری شکتی کا وقار بڑھا ہے۔‘‘
On World Toilet Day, India strengthens its resolve of #Toilet4All. The last few years have seen an unparalleled achievement of providing hygienic toilets to crores of Indians. It has brought tremendous health benefits along with dignity, especially to our Nari Shakti.
— Narendra Modi (@narendramodi) November 19, 2020