وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ یوم خواتین کے موقع پر حکومت نے ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں 100روپے کی کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے ملک بھر کے لاکھوں گھرانوں پر مالی بوجھ میں نمایاں کمی آئے گی، خاص طور پر ہماری ناری شکتی کو فائدہ پہنچے گا۔
وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا۔
’’آج خواتین کے دن کے موقع پر، ہم نے ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں 100 روپے کی رعایت کا بڑا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے نہ صرف ناری شکتی کی زندگی آسان ہوگی بلکہ کروڑوں خاندانوں کا مالی بوجھ بھی کم ہوگا۔ یہ قدم ماحولیاتی تحفظ میں بھی مددگار ثابت ہوگا جس سے پورے خاندان کی صحت بھی بہتر ہوگی۔‘‘
महिला दिवस के अवसर पर आज हमने एलपीजी सिलेंडर की कीमतों में 100 रुपये की छूट का बड़ा फैसला किया है। इससे नारी शक्ति का जीवन आसान होने के साथ ही करोड़ों परिवारों का आर्थिक बोझ भी कम होगा। यह कदम पर्यावरण संरक्षण में भी मददगार बनेगा, जिससे पूरे परिवार का स्वास्थ्य भी बेहतर रहेगा।
— Narendra Modi (@narendramodi) March 8, 2024
’’آج، یوم خواتین کے موقع پر، ہماری حکومت نے ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں 100روپے کی کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے ملک بھر کے لاکھوں گھرانوں پر مالی بوجھ میں نمایاں کمی آئے گی، خاص طور پر ہماری ناری شکتی کو فائدہ ہوگا۔
کھانا پکانے والی گیس کو مزید سستی بنا کر، ہمارا مقصد خاندانوں کی فلاح و بہبود اور صحت مند ماحول کو یقینی بنانا ہے۔ یہ خواتین کو بااختیار بنانے اور ان کے لیے ‘ گزر بسر کی آسانی’ کو یقینی بنانے کے ہمارے عزم کے مطابق ہے‘‘۔
Today, on Women's Day, our Government has decided to reduce LPG cylinder prices by Rs. 100. This will significantly ease the financial burden on millions of households across the country, especially benefiting our Nari Shakti.
— Narendra Modi (@narendramodi) March 8, 2024
By making cooking gas more affordable, we also aim…