وزیر اعظم نے نچلی سطح پر کامیابی حاصل کرنے والوں کی کامیابی کے بارے میں بچوں کو تعلیم دینے کی ضرورت پر زور دیا
اسکولوں میں ملک کے مختلف حصوں کی ثقافت اور تنوع کا جشن منائیں: وزیر اعظم
وزیر اعظم نے طلبا میں تجسس پیدا کرنے کی اہمیت پر زور دیا

یوم اساتذہ کے موقع پر، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج دن میں 7، لوک کلیان مارگ میں نیشنل ٹیچرز ایوارڈ 2023 کے فاتحین سے بات چیت کی۔ اس بات چیت میں 75 ایوارڈ یافتگان نے حصہ لیا۔

 

وزیر اعظم نے ملک کے نوجوان ذہنوں کی پرورش میں اساتذہ کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے اچھے اساتذہ کی اہمیت اور ملک کی تقدیر سنوارنے میں ان کے کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بچوں کو نچلی سطح پر کامیابی حاصل کرنے والوں کی کامیابی کے بارے میں تعلیم دے کر ان کی حوصلہ افزائی کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

 

وزیر اعظم نے ہمارے مقامی ورثے اور تاریخ پر فخر کرنے کی بات کی اور اساتذہ سے زور دے کر کہا کہ وہ طلبا کو اپنے علاقے کی تاریخ اور ثقافت کے بارے میں جاننے کی ترغیب دیں۔ ملک میں تنوع کی طاقت کو اجاگر کرتے ہوئے، انہوں نے اساتذہ سے درخواست کی کہ وہ اپنے اسکولوں میں ملک کے مختلف حصوں کی ثقافت اور تنوع کا جشن منائیں۔

 

چندریان -3 کی حالیہ کامیابی پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے سائنس اور ٹیکنالوجی کے بارے میں طلبا میں تجسس کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا کیونکہ 21 ویں صدی ٹیکنالوجی پر مبنی صدی ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے اور انہیں مستقبل کے لیے تیار کرنے کی اہمیت کے بارے میں بھی بات کی۔

 

مشن لائیف کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے استعمال کرو اور پھینکو کلچر کے بر خلاف ری سائیکلنگ کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔ کئی اساتذہ نے وزیر اعظم کو ان کے اسکولوں میں منعقد کیے جانے والے سوچھتا پروگراموں کے بارے میں بھی بتایا۔ مزید برآں، وزیر اعظم نے اساتذہ کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے پورے کیریئر میں اپنی صلاحیتوں کو مسلسل بڑھائیں اور اپ گریڈ کریں۔

 

نیشنل ٹیچرز ایوارڈ کا مقصد ملک کے چند بہترین اساتذہ کی منفرد خدمات کو تسلیم کرنا اور ان اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرنا ہے جنہوں نے اپنے عزم کے ذریعے نہ صرف تعلیمی معیار کو بہتر کیا بلکہ اپنے طلبا کی زندگیوں کو بھی سنوارا۔ اس سال، ایوارڈ کے دائرہ کار کو پہلے سے بڑھا دیا گیا ہے جس میں محکمہ سکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی کے ذریعہ منتخب کردہ اساتذہ کو بھی شامل کیا گیا ہے جس میں اب محکمہ ہائر ایجوکیشن اور وزارت ہنرمندی کی ترقی کے ذریعہ منتخب کردہ اساتذہ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

 

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
'Under PM Narendra Modi's guidance, para-sports is getting much-needed recognition,' says Praveen Kumar

Media Coverage

'Under PM Narendra Modi's guidance, para-sports is getting much-needed recognition,' says Praveen Kumar
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister remembers Rani Velu Nachiyar on her birth anniversary
January 03, 2025

The Prime Minister, Shri Narendra Modi remembered the courageous Rani Velu Nachiyar on her birth anniversary today. Shri Modi remarked that she waged a heroic fight against colonial rule, showing unparalleled valour and strategic brilliance.

In a post on X, Shri Modi wrote:

"Remembering the courageous Rani Velu Nachiyar on her birth anniversary! She waged a heroic fight against colonial rule, showing unparalleled valour and strategic brilliance. She inspired generations to stand against oppression and fight for freedom. Her role in furthering women empowerment is also widely appreciated."