نوشہرہ کے سورماؤں بریگیڈیئرعثمان، نائک جادوناتھ سنگھ، لیفٹیننٹ آر آر رانے اور دیگر کو شاندار خراج پیش کیا
’’میں آپ کے لئے 130 کروڑ ہندستانیوں کی تمنائیں لے کر آیا ہوں‘‘
’’آج کا ہندوستان، آزادی کے ’’امرت کال‘‘ میں اپنی صلاحیتوں اور وسائل کے تعلق سے چوکس ہے‘‘
’’لداخ سے اروناچل پردیش تک، جیسلمیر سے انڈمان نکوبار تک سرحدی علاقوں کو جدید انفراسٹرکچر کے ذریعہ مربوط کیا گیا ہے جس سے فوجیوں کے لئے بنیادی ڈھانچے اور سہولت میں بے مثال بہتری آئی ہے‘‘
’’ملکی دفاع میں خواتین کی شرکت نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے‘‘
’’ہندوستانی مسلح افواج بھی دنیا کی اعلیٰ مسلح افواج کی طرح پیشہ ور ہیں لیکن اُن کی انسانی اقدار اُنہیں ممتاز اور غیر معمولی بناتی ہیں‘‘
’’ہمارے لئے قوم حکومت، طاقت یا سلطنت نہیں،یہ زندگی اور اس میں موجود روح ہے جس کا دفاع صرف جغرافیائی سرحدوں کے دفاع تک محدود نہیں۔ ہمارے لئے قومی دفاع کا مطلب قومی جوش و خروش، قومی اتحاد اور قومی یکجہتی کا دفاع ہے‘‘

آئینی عہدے پر رہتے ہوئے اپنے تمام پچھلے برسوں کی طرح وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اس سال بھی مسلح افواج کے ساتھ دیوالی منائی۔ انہوں نے جموں و کشمیر کے ضلع نوشہرہ میں ہندوستانی مسلح افواج سے ملنے گئے۔

 

 

 

 

 

فوجیوں سے اپنے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ ان کے لئے مسلح افواج کے ساتھ دیوالی منانے میں اسی جذبے کا دخل ہوتا ہے جو اپنے خاندان کے ساتھ دیوالی منانے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی لئے آئینی عہدہ سنبھالنے کے بعد انہوں نے اپنی تمام دیوالی سرحد پر مسلح افواج کے ساتھ  منائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ یہاں اکیلے نہیں آئے ہیں بلکہ اپنے ساتھ 130 کروڑ ہندوستانیوں کی تمنائیں لے کر آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج شام ہر ہندوستانی ملک کے بہادر فوجیوں کے حق میں اپنی خواہشات کا اظہار کرنے کے لئے ایک ’دیا‘ جلائے گا۔ وزیراعظم نے فوجیوں سے کہا کہ وہ ملک کی حفاظت کی چلتی پھرتی ڈھال ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی خدمت کرنا جس طرح ملک کے بہادر بیٹے اور بیٹیاں کر رہی ہیں،  ایک ایسی خوش نصیبی ہے جو ہر کسی کے حصے میں نہیں آتی۔

نوشہرہ سے جناب مودی نے ہم وطنوں کو دیوالی اور دیگر آنے والے تیوہاروں مثلاً گووردھن پوجا، بھیا دوج اور چھٹھ کے لئے مبارکباد دی۔ انہوں نے گجراتی عوام کو بھی ان کے نئے سال کی مبارکباد پیش کی۔

نوشہرہ سے جناب مودی نے ہم وطنوں کو دیوالی اور دیگر آنے والے تیوہاروں مثلاً گووردھن پوجا، بھیا دوج اور چھٹھ کے لئے مبارکباد دی۔ انہوں نے گجراتی عوام کو بھی ان کے نئے سال کی مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ نوشہرہ کی تاریخ ہندوستان کی بہادری کی شہادت پیش کرتی ہے اور اس کا حال فوجیوں کی بہادری اور عزم کا پیکر ہے۔ اس خطے نے جارحیت اور تجاوزات کا مضبوطی سے مقابلہ کیا ہے۔ جناب مودی نے نوشہرہ کے سورماوں بریگیڈیئرعثمان اور نائک جادوناتھ سنگھ  کو زبردست خراج  پیش کیا۔ جنہوں نے مادرِ وطن کے دفاع میں عظیم قربانی دی تھی۔ انہوں نے لیفٹیننٹ آر آر رانے اور دیگر بہادروں کو سلام پیش کیا جنہوں نے بہادری اور حب الوطنی کی بے نظیر مثالیں قائم کیں۔ وزیر اعظم نے جناب بلدیو سنگھ اور جناب بسنت سنگھ کا آشیرواد لینے کے لئے اپنے جذبات کو بھی بیان کیا جنہوں نے ثابت قدمی سے مسلح افواج کا ساتھ دیا۔ انہوں نے وہاں متعین بریگیڈ کی سرجیکل اسٹرائیک میں  کردار کی بھی ستائش کی اورراحت کے اُس لمحے کو یاد کیا جب تمام بہادر فوجی کارروائی کے بعد بحفاظت واپس آئے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملک کی آزادی کے تحفظ کی ذمہ داری سب پر عائد ہوتی ہے۔اور آج کا ہندوستان آزادی کے امرت کال میں اپنی صلاحیتوں اور وسائل کے تعلق سے چوکس ہے۔ انہوں نے بیرونی ممالک پر انحصار کے پہلے دور کے برخلاف دفاعی وسائل میں بڑھتے ہوئے آتم نربھربھارت کے تعلق سے بھی اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ 65 فیصد دفاعی بجٹ ملک کے اندر استعمال ہو رہا ہے۔ ایسی 200 مصنوعات کی ایک فہرست مرتب کی گئی ہے جن کی خریداری صرف مقامی طور پر کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس فہرست میں جلد ہی توسیع کی جائے گی۔ انہوں نے  اُن  7 نئی دفاعی کمپنیوں کے بارے میں بھی بات کی جنہیں وجئے دشمی پر شروع کیا گیا ہے کیونکہ پرانی آرڈیننس فیکٹریاں اب خصوصی شعبے کے مخصوص آلات اور گولہ بارود تیار کریں گی۔ دفاعی راہداریاں بھی بن رہی ہے۔ ہندستان کے نوجوان پُرجوش دفاع سے متعلق نئی صنعتوں کا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اِن سب کچھ  سے دفاعی برآمد کنندہ کے طور پر ہندستان کی پوزیشن مضبوط ہو گی۔

وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ بدلتی ہوئی حاجتوں کے مطابق ہندوستانی فوجی طاقت کو وسعت دینے اور تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے تیزی سے بدلتے ہوئے منظر نامے نئی تبدیلیوں کے متقاضی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ مربوط فوجی قیادت کے اندر ہم آہنگی کو یقینی بنانا ضروری ہو گیا ہے۔ سی ڈی ایس اور فوجی امور کا محکمے کے قدم اِسی رُخ پر ہیں۔ اسی طرح جدید سرحدی ڈھانچہ ملک کی فوجی قوت میں اضافہ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ لداخ سے اروناچل پردیش تک، جیسلمیر سے انڈمان نکوبار تک سرحدی علاقوں کو جدید انفراسٹرکچر کے ذریعہ مربوط کیا گیا ہے جس سے فوجیوں کے لئے بنیادی ڈھانچے اور سہولت میں بے مثال بہتری آئی ہے۔

وزیراعظم نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ ملکی دفاع میں خواتین کی شراکت نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے۔ بحریہ اور فضائیہ میں فرنٹ لائن پر تعینات ہونے کے بعد اب فوج میں بھی خواتین کے کردار کو وسعت دی جارہی ہے۔ مستقل کمیشن، این ڈی اے، نیشنل ملٹری اسکول، نیشنل انڈین ملٹری کالج برائے خواتین  کھولنے کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم نے یوم آزادی کے موقع پر لڑکیوں کے لیے سینک اسکول کھولنے کے اپنے اعلان کا بھی ذکر کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ مسلح افواج میں وہ نہ صرف بے پناہ صلاحیتیں بلکہ غیر متزلزل خدمت کا جذبہ، مضبوط عزم اور بے مثال حساسیت دیکھتے ہیں۔ یہ چیزیں ہندوستانی مسلح افواج کو دنیا کی مسلح افواج میں منفرد بناتی ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہندستانی مسلح افواج بھی دنیا کیاعلیٰ مسلح افواج کی طرح پیشہ ور ہیں لیکن اُن کی انسانی اقدار اُنہیں ممتاز اور غیر معمولی بناتی ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا ’’آپ کے لئے یہ صرف تنخواہ والی نوکری نہیں ہے، آپ کے لئے یہ ایک دعوت اور عبادت ہے، ایک ایسی عبادت  جس میں آپ 130 کروڑ لوگوں کے جذبے کو راہ دیتے ہیں‘‘۔ انہوں نے مزید کہا "سلطنتیں آتی جاتی رہتی ہیں لیکن ابدی ہندوستان ہزاروں سال پہلے بھی تھا، آج بھی ہے اور ہزاروں سال بعد بھی رہے گا۔ قوم ہمارے لئے حکومت، طاقت یا سلطنت نہیں یہ زندگی اور اس میں موجود  روح ہے جس کا دفاع صرف جغرافیائی سرحدوں کے دفاع تک محدود نہیں۔ ہمارے لئے قومی دفاع کا مطلب قومی جوش و خروش، قومی اتحاد اور قومی یکجہتی کا دفاع ہے۔

 

 

 

وزیراعظم نے کہا کہ اگر ہماری مسلح افواج کو آسمان چھولینے والی بہادری سے نوازا گیا ہے تو ان کے دل بھی انسانی ہمدردی کا سمندر ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہماری مسلح افواج نہ صرف سرحدوں کا دفاع کرتی ہیں بلکہ سماوی اور فطری آفات میں امدادی رُخ پر کام آنے  کے لئے ہمہ وقت تیار رہتی ہیں۔ ہندستانی مسلح افواج ہر ہندستانی کے دل میں ایک مضبوط بھروسے کے طور پر پروان چڑھی  ہے۔آپ ہندوستان کے اتحاد اور یک جہتی اور ’ایک بھارت، شریشٹھ بھارت‘کے جذبات کے نگہبان اور مدافع ہیں۔ مجھے کامل یقین ہے کہ آپ کی بہادری کی ترغیب سے ہم ہندستان کو افزائش اور ترقی کی معراج پر لے جائیں گے۔

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season

Media Coverage

Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi