وزیراعظم جناب نریندرمودی ، سول سروسز ڈے کے موقع پر 21اپریل 2022کو دن میں11بجے نئی دہلی کے وگیان بھون میں عوامی انتظامیہ میں عمدگی کے لئے پرائمرمنسٹرس ایوارڈس تفویض کریں گے ۔ وہ اس تقریب کے دوران سول سروینٹس سے خطاب بھی کریں گے ۔
عوامی انتظامیہ میں عمدگی کے لئے پرائم منسٹرس ایوارڈ س ، عام شہریوں کی فلاح وبہبود کے لئے ضلع /نفاذ سے متعلق شاخوں اور مرکزی /ریاستی تنظیموں کے ذریعہ کئے گئے غیرمعمولی اور اختراعی کاموں کے اعتراف کے پیش نظر، قائم کئے گئے ہیں ، اس کے علاوہ یہ ایوارڈس طے شدہ نشانزد ترجیحی پروگراموں کے موثر نفاذ اورجدت طرازی کے لئے بھی عطاکئے جاتے ہیں ۔
درج ذیل پانچ نشانزد ترجیحی پروگراموں میں غیرمعمولی اورمثالی کام کے لئے ، یہ ایوارڈس تفویض کئے جائیں گے ، جو سول سروسز ڈے 2022کے موقع پرپیش کئے جائیں گے ۔
- جن بھاگیداری یاپوشن ابھیان میں عوام کی شرکت کو فروغ دینا ۔(2) کھیلو انڈیا اسکیم کے ذریعہ کھیلوں اورتندرستی میں عمدگی کو فروغ دینا۔ (3) پی ایم سواندھی یوجنا میں ڈجیٹل ادائیگیاں اور اچھی حکمرانی (4) ایک ضلع ایک پروڈکٹ اسکیم کے ذریعہ مجموعی ترقی ، (5) انسانی عمل دخل کے بغیر خدمات کی بلارکاوٹ اوربھرپور بہم رسانی
اس سال عوامی انتظامیہ /خدمات کی بھرپور بہم رسانی کے شعبے میں پانچ نشانزد ترجیحی پروگراموں اوراختراعات کے لئے کل 16ایوارڈس تفویض کئے جائیں گے ۔