وزیراعظم جناب نریندر مودی نے یقین ظاہر کیا ہے کہ نئی دہلی جی-20 چوٹی اجلاس انسان پر مرتکز اور شمولیاتی ترقی میں ایک نیا راستہ ہموار کرے گا۔ انہوں نے اس با ت پر زور دیا کہ ہندستان کی جی- 20 صدارت شمولیاتی، اولعزم، فیصلہ کن اور کارروائی خیز رہی ہے۔ جہاں عالمی جنوب کی ترقیاتی تشویش کو سرگرم طور سے آواز دی گئی ۔
محروم طبقات کی خدمت کرنے گاندھی جی کے مشن سے تقلید کرنےکی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیراعظم نے اجاگر کیا کہ ہندستان ترقی کو آگے بڑھانے کے انسان پر مرتکز طریقہ کار پر بہت زور دیتا ہے۔
وزیراعظم نے بتایا کہ وہ ’ایک کرہ ارض ‘، ’ ایک خاندان‘ اور ’ایک مستقبل‘ پر سیشن کی صدارت کریں گے جس میں مضبوط پائیدار، شمولیاتی اور متوازن ترقی کو آگے بڑھانے سمیت عالمی برادری کے لئے بنیادی تشویش کے کئی ایشوز شامل ہوں گے۔ انہوں نے دوستی اور تعاون کے اتحاد کو مزید گہرا کرنے کے لئے کئی لیڈروں اور نمائندوں کے سربراہوں کے ساتھ دو فریقی میٹنگیں منعقد کرنے کا بھی ذکر کیا۔
وزیراعظم نےمزید کہا کہ عزت مآب صدر جمہوریہ 9 ستمبر 2023 کو لیڈران کے لئے رات کے کھانے کی میزبانی کریں گی۔ لیڈران 10 دسمبر 2023 کو راج گھاٹ پر مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔ اسی روز اختتامی تقریب میں جی-20 کےلیڈران ایک صحت مند’ایک کرہ ارض‘ کےلئے ’ایک خاندان‘ کی طرح مل کر ایک پائیدار اور انصاف پسند ’ایک مستقبل‘ کےلئے اپنے اجتماعی وژن کو ساجھا کریں گے۔
ایکس پر ایک سوترساجھا کرتے ہوئے وزیراعظم نےکہا :
’’ہندستان کو 9-10 ستمبر 2023 کو نئی دہلی کے باوقار بھارت منڈاپم میں 18ویں جی-20 چوٹی اجلاس کی میزبانی کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے۔ یہ ہندستان کے ذریعہ منعقد کیا جانے والا پہلا جی-20 چوٹی اجلاس ہے۔ میں اگلے دو دنوں میں عالمی قائدین کے ساتھ تعمیری بات چیت کی امید کرتا ہوں۔
یہ میرا پختہ یقین ہے کہ نئی دہلی جی-20 اجلاس انسان پر مرتکز اور شمولیاتی ترقی میں ایک نئی راہ ہموار کرے گا‘‘۔
India is delighted to host the 18th G20 Summit on 09-10 September 2023 at New Delhi’s iconic Bharat Mandapam. This is the first ever G20 Summit being hosted by India. I look forward to productive discussions with world leaders over the next two days.
— Narendra Modi (@narendramodi) September 8, 2023
It is my firm belief that…