وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو آج عزت مآب جناب مارک روٹے، ہالینڈ کے وزیر اعظم سے ٹیلی فون کال موصول ہوئی۔
وزیراعظم روٹے نے پی ایم مودی کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی اور تاریخی تیسری میعاد کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم نے پرتپاک خواہشات کے لیے پی ایم روٹے کا شکریہ ادا کیا اور دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعلقات کو آگے بڑھانے میں ان کی ذاتی دلچسپی کے لیے ان کی تعریف کی۔
قائدین نے ہندوستان اور ہالینڈ کے درمیان خصوصی اور قابل قدر تعلقات کو اجاگر کیا۔
وزیر اعظم نے دونوں ممالک کے عوام کے مفاد کے لیے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کام جاری رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
Spoke to PM Mark Rutte @MinPres. Thank him for his warm felicitations. Netherlands is a valued and trusted partner. Looking forward to further advancing our ties to new heights.
— Narendra Modi (@narendramodi) June 5, 2024