وزیراعظم جناب نریندر مودی نے اعلان کیا ہے کہ نیتاجی سبھاش چندر بوس کا ایک بڑا مجسمہ انڈیا گیٹ پر نصب کیا جائے گا۔ نیتاجی سبھاش چندر بوس کے بڑے مجسمے کی تعمیر مکمل ہونے سے پہلے وزیراعظم 23 جنوری 2022 کو ان کے یوم پیدائش کے موقع پر نیتاجی کے ہولوگرام مجسمہ کی نقاب کشائی کریں گے۔
اپنے سلسلہ وار ٹوئیٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ ؛
‘‘ایسے وقت میں جب کہ پورا ملک نیتاجی سبھاش چندر بوس کا 125 واں یوم پیدائش منا رہا ہے، مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ گرینائٹ سے بنا اُن کا مجسمہ انڈیا گیٹ پر نصب کیا جائے گا۔ یہ بھارت کے لئے ان کی قربانیوں کے تئیں خراج تحسین ہوگا۔
نیتاجی سبھاش چندر بوس کا بڑا مجسمہ بن کر تیار ہونے سے پہلے ان کا ایک ہولو گرام مجسمہ اسی جگہ پر پیش کیا جائے گا۔ میں نیتا جی کے یوم پیدائش پر، 23 جنوری کو اس ہولوگرام مجسمہ کی نقاب کشائی کروں گا’’۔
At a time when the entire nation is marking the 125th birth anniversary of Netaji Subhas Chandra Bose, I am glad to share that his grand statue, made of granite, will be installed at India Gate. This would be a symbol of India’s indebtedness to him. pic.twitter.com/dafCbxFclK
— Narendra Modi (@narendramodi) January 21, 2022
Till the grand statue of Netaji Bose is completed, a hologram statue of his would be present at the same place. I will unveil the hologram statue on 23rd January, Netaji’s birth anniversary. pic.twitter.com/jsxFJwEkSJ
— Narendra Modi (@narendramodi) January 21, 2022