وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے وکست بھارت سنکلپ یاترا (وی بی ایس وائی) کے استفادہ کنندگان سے بات چیت کی۔ حکومت کی فلیگ شپ اسکیموں کی تکمیل کے لئے ملک بھر میں وکست بھارت سنکلپ یاترا کا اہتمام کیا جا رہا ہے، تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ ان اسکیموں کے فائدے مقررہ وقت میں تمام ہدف شدہ استفادہ کنندگان تک پہنچیں۔
تمکور، کرناٹک کے ہوم اپلائنس کی دکان کے مالک اور وی بی ایس وائی کے استفادہ کنندہ جناب مکیش نے بات چیت کے دوران، وزیر اعظم کو بتایا کہ انھوں نے اپنا کاروبار قائم کرنے کے لیے 4.5 لاکھ روپے کا پی ایم مدرا یوجنا قرض حاصل کیا تھا جس میں وہ فی الوقت 3 لوگ ملازم ہیں۔ وزیر اعظم نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ جناب مکیش ملازمت کے متلاشی سے ملازمت فراہم کرانے والے بن گئے ہیں اور انہوں نے قرض کی دستیابی میں آسانی کے بارے میں دریافت کیا۔
جناب مکیش نے وزیر اعظم کو ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے بارے میں بتایا جہاں انہوں نے مدرا لون کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور ان کی ضرورت کے مطابق بینکوں کے ذریعے قرض کی آسانی سے پروسیسنگ ہوئی۔ وزیر اعظم مودی نے جناب مکیش کو مشورہ دیا کہ وہ آج 50 فیصد کے ڈیجیٹل ادائیگی کے مقابلے میں مکمل طور پر یو پی آئی اور ڈیجیٹل ادائیگیوں میں منتقل ہو جائیں، کیونکہ اس سے انھیں بینک سے مزید سرمایہ کاری حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔
وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ جناب مکیش ہندوستان کے نوجوانوں کی لچک اور عزم کی ایک مثال ہیں، جو نہ صرف نوکریوں کی خواہش رکھتے ہیں بلکہ روزگار بھی پیدا کرتے ہیں۔ انہوں نے ملک کے نوجوانوں کی مدد کے لیے حکومت کے عزم کے بارے میں بھی بتایا۔