وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا ہے کہ پردھان منتری مُدرا یوجنا نے اپنی شروعات کے بعد سے سات سالوں میں بے شمار ہندوستانیوں کو اپنی صنعت کارانہ مہارت کا مظاہرہ کرے اور روزگار پیدا کرنے والا بننے کا موقع عطا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان سات سالوں میں مدرا یوجنا ایک گیم چینجر ثابت ہوئی ہے اور وہ وقار کے ساتھ ساتھ خوشحالی بڑھانے میں بھی معاون رہی ہے۔
MyGovIndia کے ایک ٹوئٹ کے جواب میں وزیر اعظم نے ٹوئٹ کیا؛
’’ #FundingTheUnfunded کے اصول سے رہنمائی حاصل کرنے والی مدرا یوجنا نے بے شمار ہندوستانیوں کو اپنی صنعت کارانہ مہارت کا مظاہرہ کرنے اور روزگار پیدا کرنے والا بننے کا موقع عطا کیا ہے۔ آج جب ہم #7YearsOfPMMY منا رہے ہیں، یہ یوجنا ایک گیم چینجر ثابت ہوئی ہے اور وقار کے ساتھ ساتھ خوشحالی بڑھانے میں بھی معاون رہی ہے۔‘‘
Guided by the principle of #FundingTheUnfunded, Mudra Yojana has given an opportunity to countless Indians to showcase their entrepreneurial skills and become job creators. As we mark #7YearsOfPMMY here is how it’s been a game changer and enhanced dignity as well as prosperity. https://t.co/h21i8kaknf
— Narendra Modi (@narendramodi) April 8, 2022