پی ایم کوشل وکاس یوجنا کی تربیت یافتہ ممبئی کی میگھنا ہاتھ سے بنے لحاف امریکہ اور کناڈا برآمد کر رہی ہیں
وزیر اعظم نے انہیں سب کے لیے ایک ترغیب قرار دیا

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ وکست بھارت سنکلپ یاترا کے استفادہ کنندگان سے بات چیت کی اور ان سے خطاب کیا۔ پروگرام کے دوران، وزیر اعظم نے راجستھان، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، تلنگانہ اور میزورم میں وکست بھارت سنکلپ یاترا کو  ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

میگھنا، اکیلی ماں اور ممبئی کی ایک وی بی ایس وائی سے مستفید ہونے والی کیٹرنگ کاروبار کی مالک ہے، انہوں نے وزیر اعظم کو مدرا یوجنا کے ذریعہ 90,000 روپے کا قرض حاصل کرنے کے بارے میں مطلع کیا جس سے انہیں برتن خریدنے اور اپنے کاروبار کو آگے بڑھانے میں مدد ملی۔ انہوں نے اپنے بیٹے کے لیے تعلیمی قرض حاصل کرنے کے بارے میں بھی بتایا، جو فی الحال فرانس میں زیر تعلیم ہے، کیونکہ انہوں نے مدرا یوجنا اور سوانیدھی یوجنا کی مدد سے اپنے کیٹرنگ کے کاروبار کو بڑھایا ہے۔

قرض کی درخواست کے آسان طریقہ کار کے بارے میں وزیر اعظم کے استفسار پر، محترمہ میگھنا نے بتایا کہ انہیں درخواست  دینے کے 8 دن کے اندر قرض مل گیا اور وہ وقت پر اپنا قرض بھی ادا کر دیتی ہیں۔ سوانیدھی یوجنا کے تحت پچھلے قرضوں کی بروقت ادائیگی کے ساتھ سود کی شرح میں کمی کی سہولت کے بارے میں بتاتے ہوئے وزیر اعظم نے دریافت کیا کہ کیا انہوں نے اس اسکیم کے تحت مزید قرضوں کے لیے درخواست دی ہے۔ محترمہ میگھنا نے مستقبل کے قرضوں کے لیے درخواست دینے کی خواہش کا اظہار کیا اور وزیر اعظم کو اپنے کیٹرنگ کے کاروبار میں 25 خواتین کو ملازمت دینے کے بارے میں بھی بتایا۔

انہوں نے پی ایم کوشل وکاس یوجنا کے تحت ٹیلرنگ کی تربیت حاصل کرنے کے بارے میں بھی بتایا جہاں 100 خواتین ملازمت کرتی ہیں، اور ہاتھ سے بنے لحاف امریکہ اور کناڈا برآمد کر رہی ہیں۔ محترمہ میگھنا نے تمام دستیاب سرکاری اسکیموں کے لیے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ وہ کمیونٹی کے لوگوں سے بھی ان اسکیموں سے فائدہ اٹھانے کی اپیل کرتی ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ محترمہ میگھنا کی کامیابیاں نہ صرف ان کے لیے بلکہ دیگر خواتین کے لیے باعث فخر ثابت ہو سکتی ہیں اور ایسے پرعزم لوگوں کی خدمت کے لیے حکومت کے عزم پر زور دیا۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
When PM Modi Fulfilled A Special Request From 101-Year-Old IFS Officer’s Kin In Kuwait

Media Coverage

When PM Modi Fulfilled A Special Request From 101-Year-Old IFS Officer’s Kin In Kuwait
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Under Rozgar Mela, PM to distribute more than 71,000 appointment letters to newly appointed recruits
December 22, 2024

Prime Minister Shri Narendra Modi will distribute more than 71,000 appointment letters to newly appointed recruits on 23rd December at around 10:30 AM through video conferencing. He will also address the gathering on the occasion.

Rozgar Mela is a step towards fulfilment of the commitment of the Prime Minister to accord highest priority to employment generation. It will provide meaningful opportunities to the youth for their participation in nation building and self empowerment.

Rozgar Mela will be held at 45 locations across the country. The recruitments are taking place for various Ministries and Departments of the Central Government. The new recruits, selected from across the country will be joining various Ministries/Departments including Ministry of Home Affairs, Department of Posts, Department of Higher Education, Ministry of Health and Family Welfare, Department of Financial Services, among others.