نئی دہلی ،18جنوری :کینٹکی کے گورنر، جناب ماٹ بیوین نے گذشتہ روز گاندھی نگرمیں وزیراعظم ، جناب نریندرمودی سے ملاقات کی ۔
وزیراعظم نے بھارت اورامریکہ کے مابین تجارت وسرمایہ کاری ، اور شراکت داری حکمت عملی کے شعبے سمیت ، بھارت اورامریکہ کے مابین بڑھتے ہوئے تعلقات پر خوشی کا اظہار کیا۔ انھوں نے بھارت میں مینوفیکچرنگ شعبے میں امریکہ کی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کا خیرمقدم کیااورامریکی کمپنیوں کو میک ۔ ان ۔ انڈیا کے لئے مزید مواقع تلاش کرنے کے لئے دعوت دی ۔
گورنرموصوف نے کینٹکی اوربھارت کے مابین تجارت اور سرمایہ کاری فروغ دینے کی تفصیلات سے وزیراعظم کو واقف کرایا۔ انھوں نے ریاست کینٹکی سمیت امریکہ میں ہندوستانی پیشہ وران کے تعاون کا خیرمقدم کیا۔