ہونڈائی موٹر گروپ کے اگزیکیوٹیو چیئر، جناب اِیو سن چُنگ نے آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔ جناب مودی نے کہا کہ مہاراشٹر بھارت کا اقتصادی پاور ہاؤس ہے اور ہونڈائی گروپ کے ذریعہ کی جانے والی بڑی سرمایہ کاریاں ریاست کے عوام کو زبردست فائدہ پہنچائیں گی۔
ایکس پر ہونڈائی انڈیا کے ہینڈل کے ذریعہ کی گئی ایک پوسٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے، انہوں نے لکھا:
’’چند روز قبل جناب اِیو سن چُنگ سے ملاقات کرکے خوشی ہوئی۔ یقیناً بھارت سرمایہ کاری کے لیے ایک مثالی ملک ہے۔ میں پونے میں پلانٹ قائم کرنے کے سلسلے میں ہونڈائی کے جوش و خروش کو دیکھ کر مسرور ہوں۔ مہاراشٹر بھارت کا اقتصادی پاور ہاؤس ہے اور اس طرح کی بڑی سرمایہ کاریاں ریاست کے عوام کو زبردست فائدہ پہنچائیں گی۔‘‘
Happy to have met Mr. Euisun Chung a few days ago. India is indeed the ideal place to invest in. I am also glad to see Hyundai's enthusiasm towards the plant in Pune. Maharashtra is India's economic powerhouse and big investments like this will greatly benefit the people of the… https://t.co/p21zGR1ljB
— Narendra Modi (@narendramodi) October 24, 2024