وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک پارٹنرشپ کونسل کے زیراہتمام کیے گئے اقدامات سمیت مختلف جاری دو طرفہ پہل پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ۔ وزیر اعظم نے توانائی ، اطلاعاتی ٹکنالوجی اور دفاعی مینوفیکچرنگ جیسے اہم شعبوں میں سعودی عرب سے زیادہ سرمایہ کاری دیکھنے کی بھارت کی خواہش کا اظہار کیا۔
ملاقات میں افغانستان کی صورت حال پر تبادلہ خیال سمیت علاقائی پیش رفت پر بھی گفت و شنید ہوئی۔
وزیر اعظم نے کوویڈ 19 کی عالمی وبا کے دوران بھارتی افراد کی فلاح و بہبود اور دیکھ بھال کے لیے مملکت سعودی عرب کا خصوصی شکریہ اور ستائش کی۔
وزیر اعظم نے شاہ سلمان اور سعودی عرب کے ولی عہد کے لیے بھی اپنی نیک خواہشات پیش کیں۔