QuoteMinister of Foreign Affairs & International Cooperation of the UAE calls on PM

نئی دہلی، 26/جون۔ متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ و بین الاقوامی تعاون عزت مآب شیخ عبداللہ بن زائد النہیان نے آج وزیراعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔

اس ملاقات کے دوران جناب شیخ زائد عبداللہ بن زائد النہیان نے وزیراعظم جناب مودی کو متحدہ عرب امارات کے ولی عہد کی جانب سے مبارکباد پیش کی۔ جناب نریندر مودی نے انتہائی گرم جوشی کے ساتھ نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے اس مبارک باد کا جواب دیا۔

دونوں لیڈروں نے اپنی گفتگو کے دوران تجارت و سرمایہ کاری، دفاع اور عوام سے عوام کے رابطوں سمیت متعدد شعبوں میں باہمی تعاون پر گفتگو کی۔ وزیر موصوف نے ہندوستان میں توانائی، مکان سازی (ہاؤسنگ)، غذائی اشیاء کی افزودگی (فوڈ پروسیسنگ) اور ڈھانچہ جاتی سہولیات جیسے شعبوں میں ہندوستان میں سرمایہ کاری کی متحدہ عرب امارات کی خواہش کا اظہار کیا۔ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے اس موقع پر 44 ارب امریکی ڈالر کی لاگت سے تیار ہونے والی ایم ایم ٹی پی اے گرین فیلڈ ریفائنری میں سرمایہ کاری کے اے ڈی این او سی کے فیصلے کا خیرمقدم کیا۔ اس میگا ریفائنری میں پیٹرو کیمیکل کمپلیکس بھی شامل ہے۔ یہ میگا ریفائنری ہندوستان میں تعمیر کی جارہی ہے۔

وزیراعظم موصوف نے اس سلسلے میں ایک مفاہمتی عرض داشت پر دونوں ملکوں کے ذریعے دستخط کئے جانے کا خیرمقدم کیا۔ بعد ازاں متحدہ عرب امارات کے مہمان وزیر موصوف نے متحدہ عرب امارات میں آباد ہندوستانی برادری کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی معیشت اور خوش حالی میں اس برادری کا کردار اہم رہا ہے۔

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Rs 1,555 crore central aid for 5 states hit by calamities in 2024 gets government nod

Media Coverage

Rs 1,555 crore central aid for 5 states hit by calamities in 2024 gets government nod
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر، 19 فروری 2025
February 19, 2025

Appreciation for PM Modi's Efforts in Strengthening Economic Ties with Qatar and Beyond