نئی دلّی،  14 نومبر /وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گیارہویں برکس چوٹی کانفرنس کے موقع پر 13 نو مبر، 2019 کو برازیل میں  وفاقی روس   کے صدر عزت مآب جناب  ولادیمیر پوتن   سے ملاقات کی۔  رواں سال کے دوران  دونوں رہنماؤں کے درمیان  یہ چوتھی بار کی ملاقات ہے۔

 ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے وزیر اعظم کے ولادیووسٹاک کے دورے کے بعد باہمی تعلقات میں آئی ترقی اور پیش رفت کا جائزہ لیا۔ وزیر اعظم نے خاص طور سے وزیر دفاع اور وزیر برائے پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے کامیاب دورہ روس کا تذکرہ کیا۔

   دونوں رہنماؤں نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ 2025 تک 25 بلین امریکی ڈالر کی تجارت کا نشانہ پہلے ہی حاصل کیا جا چکا ہے۔ 

 دونوں رہنماؤں نے تیل اور قدرتی گیس کی در آمدات پر پیش رفت اور استحکام پر طمانیت کا اظہار کیا۔ صدر پوتن نے قطب شمالی خطے میں قدرتی گیس کی موجودگی کو اجاگر کیا اور بھارت سے اس خطے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

 دونوں رہنماؤں نے بنیادی ڈھانچہ جاتی شعبہ خصوصاً ریلوے میں ناگپور۔ سکندر آباد ریلوے لائن کی رفتار میں اضافے کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ دونوں رہنماؤں نے دفاعی شعبہ اور شہری نو کلیائی توانائی کے شعبے میں تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے تیسری دنیا کے ممالک کے درمیان شہری نو کلیائی توانائی کے شعبے میں تعاون کے خاکے کا خیر مقدم کیا۔

 دونوں رہنماؤں نے دونوں جانب سے بین الاقوامی امور پر مشترکہ نظریات پر تبادلہ خیالات کئے اور مستقبل میں بھی اسے جاری رکھنے پر رضا مندی کا اظہار کیا۔

 صدر پوتن نے وزیر اعظم کو آئندہ سال ماسکو میں منعقد ہونے والے وکٹری ڈے یعنی یوم فتح کی تقریبات میں شرکت کی دعوت دی، جسے وزیر اعظم نے بخوشی قبول کر لیا ہے۔

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII

Media Coverage

PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...

Prime Minister Shri Narendra Modi paid homage today to Mahatma Gandhi at his statue in the historic Promenade Gardens in Georgetown, Guyana. He recalled Bapu’s eternal values of peace and non-violence which continue to guide humanity. The statue was installed in commemoration of Gandhiji’s 100th birth anniversary in 1969.

Prime Minister also paid floral tribute at the Arya Samaj monument located close by. This monument was unveiled in 2011 in commemoration of 100 years of the Arya Samaj movement in Guyana.