وزیراعظم جناب نریندر مودی نے جرمنی کے شلوس ایل مؤ میں جی 7 کی سربراہ کانفرنس کے پہلو بہ پہلو 27 جون 2022 کو کناڈا کے وزیراعظم عزت مآب جناب جسٹن ٹروڈیو کے ساتھ ایک دوطرفہ ملاقات کی ۔
مشترکہ اقدار کی حامل دو عظیم الشان جمہوری حکومتوں کے رہنماؤں کی حیثیت سے انہوں نے ایک نتیجہ خیز ملاقات کی ۔ اس ملاقات میں انہوں نے ہندوستان۔ کناڈا دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا اور تجارت، اقتصادی رابطوں، سیکورٹی اور دہشت گردی مخالف تعاون ، اس کے ساتھ ساتھ عوام سے عوام کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر اتفاق رائے ظاہر کیا ۔
ان رہنماؤں نے باہمی مفاد کے عالمی اور علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
Reviewed the full range of India-Canada ties during the fruitful meeting with PM @JustinTrudeau. There is immense scope to boost cooperation in sectors like trade, culture and agriculture. 🇮🇳 🇨🇦 pic.twitter.com/RjqxPvtfOi
— Narendra Modi (@narendramodi) June 27, 2022