وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 27 جون 2022 کو جرمنی کے شہر شالز ایلماؤ میں جی-7 سربراہ اجلاس سے الگ جنوبی افریقہ کے صدر عالی مرتبت جناب سیرل رامافوسا سے ملاقات کی۔

دونوں رہنماؤں نے دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں، خاص طور پر 2019 میں تعاون کے اسٹریٹجک پروگرام پر دستخط کے بعد ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے دفاع، تعلیم اور زراعت کے شعبوں میں ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور تجارت و سرمایہ کاری، خوراک کی حفاظت، دفاع، دواسازی، ڈیجیٹل مالیاتی شمولیت، مہارت کا فروغ، بیمہ، صحت اور عوام سے عوام کے درمیان رابطوں جیسے شعبوں میں باہمی اشتراک و تعاون کو مزید مستحکم اور گہرا کرنے کی ضرورت کا اعادہ کیا۔

 دونوں رہنماؤں نے جون 2022 میں طے پانے والے ڈبلیو ٹی او معاہدے کا بھی خیرمقدم کیا جو ترقی پذیر ممالک میں کووڈ 19 ویکسین تیار کرنے میں معاونت کرتا ہے۔ بھارت اور جنوبی افریقہ نے پہلی تجویز پیش کی تھی جس میں کووڈ 19 پر قابو پانے، اس کی روک تھام یا علاج کے سلسلے میں ٹی آر آئی پی ایس معاہدے کی بعض دفعات کے نفاذ پر عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) کے تمام اراکین کے لیے چھوٹ کی تجویز دی گئی تھی۔

کثیرالجہتی اداروں میں مسلسل ہم آہنگی اور ان میں اصلاحات بالخصوص اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات کی ضرورت پر بھی بات چیت ہوئی۔

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII

Media Coverage

PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM Modi visits the Indian Arrival Monument
November 21, 2024

Prime Minister visited the Indian Arrival monument at Monument Gardens in Georgetown today. He was accompanied by PM of Guyana Brig (Retd) Mark Phillips. An ensemble of Tassa Drums welcomed Prime Minister as he paid floral tribute at the Arrival Monument. Paying homage at the monument, Prime Minister recalled the struggle and sacrifices of Indian diaspora and their pivotal contribution to preserving and promoting Indian culture and tradition in Guyana. He planted a Bel Patra sapling at the monument.

The monument is a replica of the first ship which arrived in Guyana in 1838 bringing indentured migrants from India. It was gifted by India to the people of Guyana in 1991.