وزیراعظم جناب نریندر مودی نے جرمنی کے شلوس ایل مؤ میں جی 7 کی سربراہ کانفرنس کے پہلو بہ پہلو 27 جون 2022 کو یوروپین کمیشن کی صدر محترمہ ارسولاوان ڈر لیئن کے ساتھ ملاقات کی ۔
وزیر اعظم نے رائے سینا مذاکرات کے دوران اپریل 2022 میں صدرمحترمہ وان ڈرلیئن کے دہلی کے نتیجہ خیز دورہ کا ذکر کیا۔ دونوں رہنماؤں نے ہندوستان اور یوروپین یونین کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور جی آئی معاہدوں پر مذاکرات کی دوبارہ شروعات کے حوالے سے اپنی مسرت کااظہار کیا ۔ انہوں نے ڈجیٹل تعاون ، موسمیاتی تبدیلی کے سلسلے میں کارروائیوں اور ٹکنالوجی اور اختراع سمیت مختلف شعبوں میں ہندوستان اور یوروپی یونین کے درمیان اشتراک عمل کاجائزہ لیا ۔
دونوں رہنماؤں نے معاصر عا لمی اور علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
President @EU_Commission @vonderleyen and I had an outstanding meeting earlier today. We discussed ways to deepen investment linkages, efforts to combat climate change, boosting digital cooperation and other important issues. pic.twitter.com/dDpbMBlWHw
— Narendra Modi (@narendramodi) June 27, 2022