وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے میونخ سے واپس آتے ہوئے آج ابوظبی میں کچھ وقت کے لیے ٹھہرے۔ وزیر اعظم نے یو اے ای کے صدر اور ابوظبی کے حکمراں عزت مآب شیخ محمد بن زائد النہیان سے ملاقات کی۔ اگست 2019 کے بعد سے، جب وزیر اعظم نے آخری مرتبہ ابوظبی کا دورہ کیا تھا، دونوں لیڈروں کے درمیان یہ پہلی بالمشافہ ملاقات تھی۔

زیر اعظم  کےاس دورے  کا خاص مقصد گزشتہ مہینے شیخ خلیفہ بن زائد النہیان کے انتقال پر ذاتی طور پر تعزیت کرنا تھا۔ وزیر اعظم عزت مآب شیخ محمد بن زائد النہیان کے ساتھ ساتھ قومی سلامتی کے مشیر عزت مآب شیخ تہنون بن زائد النہیان، نائب وزیر اعظم، عزت مآب شیخ منصور بن زائد النہیان، ابوظبی انویسٹمنٹ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائرکٹر، عزت مآب شیخ حامد بن زائد النہیان، خارجی امور اور بین الاقوامی اشتراک کے وزیر اعظم عزت مآب شیخ عبداللہ بن زائد النہیان سمیت دیگر اہل خانہ کے ساتھ اپنی دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

وزر اعظم جناب نریندر مودی نے متحدہ عرب امارات یو اے ای کے تیسرے صدر کے طور پر منتخب ہوئے اور ابوظبی کا حکمراں بننے پر عزت مآب شیخ محمد بن زائد النہیان کو مبارکباد بھی پیش کی۔

دونوں رہنماؤں نے بھارت-یو اے ای جامع کلیدی ساجھیداری کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا۔ جسے گزشہ کئی سالوں کے دوران بہت احتیاط سے پروان چڑھایا گیا ہے۔ 18 فروری کو اپنی ورچوئل چوٹی میٹنگ کے دوران، دونوں ملکوں نے جامع اقتصادی ساجھیداری سے متعلق سمجھوتے پر دستخط کئے تھے۔ یہ سمجھوتہ یکم مئی سے نافذ العمل ہوگیا ہے۔

جامع اقتصادی ساجھیداری سمجھوتہ- سی ای پی اے کی بدولت دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ مالی سال 22-2021 میں دو طرفہ تجارت، لگ بھگ 72 ارب ڈالرز مالیت کی تھی۔ یو اے ای بھارت کا تیسرا سب سے بڑا تجارتی ساجھیدار اور برآمدات کی دوسری سب سے بڑی منزل ہے۔ گزشتہ کئی سالوں کے دوران بھارت میں، متحدہ عرب امارات یو اے ای کی جانب سے غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری – ایف ڈی آئی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور سردست یہ ایف ڈی آئی 12 ارب امریکی ڈالرز کے بقدر ہے۔

ورچوئل سربراہ کانفرنس کے دوران، دونوں لیڈروں نے ایک ویژن بیان بھی جاری کیا تھا جس میں آنے والے سالوں میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی جس میں قابل تجدید توانائی بھی شامل ہے۔ خوراک کی یقینی فراہمی، صحت، دفاع، ہنرمندی، تعلیم، ثقافت اور عوام سے عوام کے درمیان روابط سمیت مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے لیے ایک نقش راہ تیار کی گئی ہے۔ دونوں لیڈروں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ بھارت اور متحدہ عرب امارات، ان شعبوں میں مسلسل اور زیادہ نزدیکی ساجھیداری قائم کر رہے ہیں جو ان کے درمیان نزدیکی اور دوستانہ تعلقات اور عوام  سے عوام کے درمیان تاریخی روابط کو مزید مستحکم بنا رہی ہے۔ بھارت اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ایک توانائی سے متعلق ایک مضبوط ساجھیداری قائم ہے۔ جس میں اب قابل تجدید توانائی پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے متحدہ عرب امارات میں مقیم 35 لاکھ پر مشتمل بھارتی برادری کا خاص خیال رکھنے،خاص طور پر کووڈ-19 عالمی وبا کے دوران ان کی دیکھ بھال کرنے کے لیے یو اے ای کے صدر اور ابوظبی کے حکمراں عزت مآب شیخ محمد بن زائد النہیان کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے شیخ محمد بن زائد الہنیان کو جلد ہی بھارت کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
When PM Modi Fulfilled A Special Request From 101-Year-Old IFS Officer’s Kin In Kuwait

Media Coverage

When PM Modi Fulfilled A Special Request From 101-Year-Old IFS Officer’s Kin In Kuwait
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Under Rozgar Mela, PM to distribute more than 71,000 appointment letters to newly appointed recruits
December 22, 2024

Prime Minister Shri Narendra Modi will distribute more than 71,000 appointment letters to newly appointed recruits on 23rd December at around 10:30 AM through video conferencing. He will also address the gathering on the occasion.

Rozgar Mela is a step towards fulfilment of the commitment of the Prime Minister to accord highest priority to employment generation. It will provide meaningful opportunities to the youth for their participation in nation building and self empowerment.

Rozgar Mela will be held at 45 locations across the country. The recruitments are taking place for various Ministries and Departments of the Central Government. The new recruits, selected from across the country will be joining various Ministries/Departments including Ministry of Home Affairs, Department of Posts, Department of Higher Education, Ministry of Health and Family Welfare, Department of Financial Services, among others.