وزیراعظم جناب نریندر مودی نے 31 اکتوبر 2021 کو اٹلی کے روم میں جی-20 سربراہ اجلاس سے الگ انڈونیشیا کے صدر عالیجناب جوکو ویڈوڈو سے اٹلی میں ملاقات کی ۔
وزیراعظم مودی نے آئندہ سال جی -20 کی صدارت کے لئے انڈونیشیا کو مبارکباد دی اور ٹرائیکا کے جزو کے طورپر انڈونیشیا کے ساتھ مل کر کام کرنے کی بھارت کی آمادگی کا انہیں یقین دلایا ۔
دونوں لیڈروں نے ہند – انڈونیشیا جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی موجودہ روش کے تعلق سے تبادلہ خیال کیا۔دونوں لیڈورو ں نے کووڈ -19 کی وبا کے دوران ایک دوسرے کی تیزی کے ساتھ مدد کرنے کے عمل کی ستائش کی اور کووڈ کے بعد کی صورتحال میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنے پر اتفاق کیا ۔دونو ں رہنماؤں نے ہند- بحرالکاہل باہمی تعاون کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
دونوں لیڈروں نے باہمی تجارت اور دونوںملکوں میں سرمایہ کاری اور عوام سے عوام کے درمیان مزید بہتر روابط کی راہ ہموار کرنے کے تئیں عہد بستگی کا اظہار کیا۔
آب وہوا کی تبدیلی کے مسائل سے نبرد آزما ہونے ، بالخصوص کلائمیٹ فائننس کے نفاذ کی ضرورت کے تئیں عہد بستگی سے متعلق بھی تبادلہ خیال ہوا ۔
PM @narendramodi met President @jokowi in Rome. Strong relations with Indonesia is a key part of India’s ‘Act East’ policy and ‘SAGAR’ vision. Ways to improve economic linkages and cultural cooperation figured prominently during the talks. pic.twitter.com/IP5ghJiTsQ
— PMO India (@PMOIndia) October 31, 2021