وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 2 نومبر، 2021 کو گلاسگو، برطانیہ میں سی او پی 26 چوٹی کانفرنس کے سائیڈ لائن پر نیپال کے وزیر اعظم عزت مآب جناب شیر بہادر دیوبا کے ساتھ گلاسگو میں ملاقات کی۔

دونوں لیڈران نے کووڈ-19 وبائی مرض کے خلاف جاری کوششوں سمیت دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے راستوں پر گفتگو کی۔ دونوں لیڈران نے وبائی مرض کے دوران بھارت اور نیپال کے درمیان شاندار تعاون، خاص کر بھارت سے نیپال میں ویکسین، دواؤں اور طبی ساز و سامان کی سپلائی میں شاندار تعاون کو نوٹ کیا اور سرحد پار اشیاء کی آزادی سے آمد و رفت کو یقینی بنانے پر زور دیا۔ دونوں لیڈران نے وبائی مرض کے بعد بازیافت کے دوران بھی ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

اس سال جولائی میں جناب دیوبا کے نیپال کے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد وزیر اعظم مودی اور وزیر اعظم دیوبا کے درمیان ٹیلی فونی گفتگو کے بعد یہ ان کی پہلی میٹنگ تھی۔

Explore More
ہر ہندوستانی کا خون ابل رہا ہے: من کی بات میں پی ایم مودی

Popular Speeches

ہر ہندوستانی کا خون ابل رہا ہے: من کی بات میں پی ایم مودی
Maratha bastion in Tamil heartland: Gingee fort’s rise to Unesco glory

Media Coverage

Maratha bastion in Tamil heartland: Gingee fort’s rise to Unesco glory
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21 جولائی 2025
July 21, 2025

Green, Connected and Proud PM Modi’s Multifaceted Revolution for a New India