کابینہ نے اینیمیشن، ویژول ایفیکٹس، گیمنگ، کامکس اور ایکسٹینڈڈ ریئلٹی (اے وی جی سی-ایکس آر) کے لیے نیشنل سینٹر آف ایکسی لینس (این سی او ای) کے قیام کو منظوری دی
اقتصادی ترقی اور روزگار کے مواقع کو یقینی بنانے کے لیے تخلیق کاروں کی معیشت کو فروغ دینے پر حکومت کا زور
این سی او ای سےعالمی سطح پر ہندوستان کی سافٹ پاور کوفروغ ملے گا اور جدید ترین مواد فراہم کرنے کے لئے ہندوستان کو مواد کے مرکز کے طور پر پوزیشن میں لا کر غیر ملکی سرمایہ کاری راغب ہوگی

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی زیر صدارت مرکزی کابینہ نے ہندوستان  میں کمپنیز ایکٹ2013 کے  سیکشن 8  کی کمپنی کے طور پر اینیمیشن، ویژول ایفیکٹس ، گیمنگ، کامکس اور ایکسٹینڈڈ ریئلٹی (اے وی جی سی-ایکس آر) کے لیے نیشنل سینٹر آف ایکسی لنس (این سی او ای) کے قیام کو منظوری دی ہے، جس میں فیڈریشن آف انڈین چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری حکومت ہند کے ساتھ شراکت داروں کے طور پر صنعتی اداروں کی نمائندگی کریں گے۔ این سی او ای کا قیام ممبئی، مہاراشٹر میں کیا جائے گا اور یہ ملک میں اے وی جی سی ٹاسک فورس کے قیام کے لیے 23-2022 کے لیے مالیاتی اور کارپوریٹ امور کے مرکزی وزیر کے بجٹ کے اعلان کے عین مطابق ہے۔

آج اے وی جی سی-ایکس آرکا شعبہ میڈیا اورتفریحات  کے پورے دائرے بشمول فلم سازی، اوور دی ٹاپ (او ٹی ٹی) پلیٹ فارمز، گیمنگ، اشتہارات اور صحت، تعلیم اور دیگر سماجی شعبوں سمیت متعدد دیگر شعبوں میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، جس سے  ملک کی ترقی کے  مجموعی ڈھانچے کا احاطہ ہوتا ہے۔ تیزی سے ترقی کرتی ہوئی ٹیکنالوجی اور پورے ملک میں انٹرنیٹ کی رسائی میں اضافہ ہونے کے ساتھ سب سے سستے ڈیٹا ریٹس کے سبب عالمی سطح پر  اے وی جی سی-ایکس آر  کا استعمال تیزی سے بڑھنے کا بہت زیادہ امکان ہے۔

اے وی جی سی-ایکس آر شعبہ  کا ترقیاتی فروغ

اس تیز رفتاری کو برقرار رکھنے کے واسطے، ملک میں اے وی جی سی-ایکس آر  کے ماحولیاتی نظام کی رہنمائی کرنے کے  اہم  ادارے کے طور پر کام کرنے کے لیے نیشنل سینٹر آف ایکسی لینس قائم کیا جا رہا ہے۔ اے وی جی سی-ایکس آر کی جدید ترین ٹکنالوجیوں میں رضاکار  اور پیشہ ور افراد دونوں کو جدید ترین مہارتوں سے آراستہ کرنے کے لیے خصوصی تربیت اور پڑھائی کے پروگرام فراہم کرکے، یہ این سی او ای تحقیق اور ترقی کو بھی فروغ دے گا اور کمپیوٹر سائنس، انجینئرنگ، ڈیزائن اور آرٹ جیسے  مختلف شعبوں کے ماہرین کو اکٹھا کرے گا جو اے وی جی سی-ایکس آر  کے میدان میں اہم پیش رفت کا باعث بن سکتے ہیں۔ یہ نیشنل سینٹر آف ایکسی لینس گھریلو استعمال اور عالمی رسائی دونوں کے لیے ہندوستان کے آئی پی کی تخلیق پر بھی بڑے پیمانے پر توجہ مرکوز کرے گا، جو مجموعی طور پر ہندوستان کے تاریخی اور ثقافتی ورثے پر مبنی مواد کی تخلیق کا باعث بنے گا۔ مزید، این سی او ای – اے وی جی سی-ایکس آر کے میدان  میں اسٹارٹ اپس اور ابتدائی مراحل کی کمپنیوں کی پروان چڑھانےکے لیے وسائل فراہم کرکے انکیوبیشن سینٹر کے طور پر کام کرے گا۔ نیز، این سی او ای نہ صرف اکیڈمک ایکسلریٹر کے طور پر کام کرے گا بلکہ ایک پروڈکشن/ انڈسٹری ایکسلریٹر کے طور پر بھی کام کرے گا۔

اس این سی او ای کو اے وی جی سی-ایکس آر صنعت کی ترقی کے لیے قوتِ محرکہ کا مقام دینے سے یہ ملک کے تمام علاقوں سے آنے و الے نوجوانوں کے لیے روزگار کے سب سے بڑے ذرائع میں سے ایک کے طور پر کام کرے گا۔ اس سے تخلیقی فنون اور ڈیزائن کے شعبے کو زبردست حوصلہ ملے گا اور ہندوستان اے وی جی سی-ایکس  آر کی سرگرمیوں کا مرکز بنے گا جس سے ’آتم نربھر بھارت‘ پہل کے اہداف کا حصول ہوگا۔

اے وی جی سی- ایکس آر کا این سی او ای ہندوستان کو جدید ترین مواد فراہم کرنے کے واسطے مواد کے مرکز کے  مقام پر کھڑا کرے گا جس سے عالمی سطح پر ہندوستان کی سافٹ پاور کوفروغ ملے گا اور میڈیا و  تفریحی شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری  راغب ہوگی۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
PM Modi hails diaspora in Kuwait, says India has potential to become skill capital of world

Media Coverage

PM Modi hails diaspora in Kuwait, says India has potential to become skill capital of world
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi