اے۔ ان معاہدوں / مفاہمت ناموں کی فہرست جن کا تبادلہ کیا گیا
نمبر شمار. |
مفاہمت نامے/ معاہدے کا کا نام |
ہندوستانی کی جانب سے تبادلہ کرنے والے |
بنگلہ دیش کی جانب سے تبادلہ کرنے والے |
1 |
حکومت ہند کی جل شکتی وزارت،اور حکومت بنگلہ دیش کی آبی وسائل وزارت کے درمیان دریا کشیاراکی مشترکہ سرحد سے ہندوستان اور بنگلہ دیش کے ذریعہ پانی نکالنے کے بارے میں مفاہمت نامہ |
جل شکتی کی وزارت کے سکریٹری جناب پنکج کمار |
آبی وسائل کی وزارت کی سینئر سکریٹری جناب کبیر بن انور |
2 |
حکومت ہند کی ریلوے کی وزارت (ریلوے بورڈ) اور حکومت بنگلہ دیش کی ریلوے کی وزارت کے درمیان ہندوستان میں بنگلہ دیش ریلوے کے اہلکاروں کی تربیت کے بارے میں مفاہمت نامہ |
ریلوے بورڈ چیئرمین جناب ونے کمار ترپاٹھی |
ہندوستان میں بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر جناب محمد عمران |
3 |
حکومت ہند کی ریلوے کی وزارت (ریلوے بورڈ) اور حکومت بنگلہ دیش کی ریلوے کی وزارت کے درمیان بنگلہ دیش ریلوے کے آئی ٹی سسٹمز مثلاً ایف او آئی ایس اور دیگر آئی ٹی ایپلی کیشنز کے سلسلے میں تعاون سے متعلق مفاہمت نامہ |
ریلوے بورڈ چیئرمین جناب ونے کمار ترپاٹھی |
ہندوستان میں بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر جناب محمد عمران |
4 |
ہندوستان کی نیشنل جوڈیشل اکیڈمی اور بنگلہ دیش کے سپریم کورٹ کے درمیان ہندوستان میں بنگلہ دیش جوڈیشیل افسروں کے لیے تربیت اور صلاحیت سازی کے پروگرام سے متعلق مفاہمت نامہ |
بنگلہ دیش میں ہندوستان کے ہائی کمشنر جناب وکرم کے ڈورئی سوامی |
بنگلہ دیش کے سپریم کورٹ کے رجسٹرار جنرل جناب محمد غلام ربانی |
5 |
ہندوستان کی کونسل فار سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (سی ایس آئی آر) اور بنگلہ دیش کی بنگلہ دیش کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (بی سی ای آئی آر) کے درمیان سائنسی اور تکنیکی تعاون کے بارے میں مفاہمت نامہ |
سی ایس آئی آر کے ڈی جی ڈاکٹر این کلئی سیلوی |
بی سی ایس آئی آر کے چیئرمین ڈاکٹر محمد آفتاب علی شیخ |
6 |
خلائی ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون پر مفاہمت نامہ |
این ایس آئی ایل کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر جناب ڈی رادھا کرشنن |
بی ایس سی ایل کے چیئرمین اور سی ای او ڈاکٹر شاہجہان محمود |
7 |
پرسار بھارتی اور بنگلہ دیش ٹیلی ویژن (بی ٹی وی) کے درمیان براڈکاسٹنگ میں تعاون کے بارے میں مفاہمت نامہ |
پرسار بھارتی کے سی ای او جناب میانک کمار اگروال |
بی ٹی وی کے ڈائریکٹر جنرل جناب سہراب حسین |
بی۔ ان پروجیکٹوں کی فہرست جن کا افتتاح/اعلان /نقاب کشائی کی گئی
1. میتری پاور پلانٹ کی نقاب کشائی - رامپال، کھلنا میں 1320 (660x2)میگاواٹ کا سپر کریٹیکل کول فائرڈ تھرمل پاور پلانٹ رعایتی فنانسنگ اسکیم کے تحت ہندوستانی ترقیاتی امداد کے طور پر 1.6 بلین امریکی ڈالر کے ساتھ تقریباً 2 بلین امریکی ڈالر کی تخمینہ لاگت سے قائم کیا جا رہا ہے۔
2. روپشا پُل کا افتتاح - 5.13 کلومیٹر کا روپشا ریل پل 64.7 کلومیٹر کھلنا-مونگلا پورٹ سنگل ٹریک براڈ گیج ریل پروجیکٹ کا ایک اہم حصہ ہے، جو پہلی بار مونگلا پورٹ کو کھلنا سے ریل کے ذریعے، اور اس کے بعد وسطی اور شمالی بنگلہ دیش اور مغربی بنگال میں پیٹرا پول اور گیڈے میں ہندوستانی سرحد سے بھی جوڑتا ہے۔
3. سڑک کی تعمیر کے آلات اور مشینری کی سپلائی - یہ پروجیکٹ بنگلہ دیش کے روڈ اینڈ ہائی ویز ڈپارٹمنٹ کو 25 پیکجوں میں سڑک کی دیکھ ریکھ اور تعمیراتی آلات اور مشینری کی سپلائی پر مشتمل ہے۔
4. کھلنا درشنا ریلوے لائن لنک پروجیکٹ - یہ پروجیکٹ موجودہ (براڈ گیج کو دوگنا کرنے) کے بنیادی ڈھانچے کی اپ گریڈیشن ہے جو گیڈے درشنا کے موجودہ کراس بارڈر ریل لنک کو کھلنا سے جوڑ رہا ہے اس طرح یہ دونوں ممالک کے درمیان ریل رابطوں کو خاص طور پر ڈھاکہ تک، لیکن مستقبل میں مونگلا پورٹ تک بھی بڑھائے گا۔ اس پروجیکٹ کی لاگت کا تخمینہ 312.48 ملین امریکی ڈالر لگایا گیا ہے۔
5. پاربتی پور-کونیا ریلوے لائن - موجودہ میٹر گیج لائن کو ڈوئل گیج لائن پروجیکٹ میں تبدیل کرنے کا تخمینہ 120.41 ملین امریکی ڈالر ہے۔ یہ پروجیکٹ بیرول (بنگلہ دیش) - رادھیکاپور (مغربی بنگال) میں موجودہ کراس بارڈر ریل سے جڑے گا اور دو طرفہ ریل کنکٹی وٹی میں اضافہ کرے گا۔