نمبر شمار

دستخط کی گئی مفاہمتی قرارداد

مفاہمتی قرارداد کے امکانات

1۔

ہائیڈرو کاربن سیکٹر میں تعاون پر مفاہمتی  قرار داد

اس موضوع پر تعاون میں خام تیل کی سورسنگ، قدرتی گیس  کے شعبے میں اشتراک ، بنیادی ڈھانچے کی ترقی، صلاحیت سازی اور پوری ہائیڈرو کاربن ویلیو چین میں مہارت کو مشترک  کرنا شامل ہے۔

2۔

زراعت اور اس سے منسلک شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے لیے مفاہمتی قرارداد

مشترکہ سرگرمیوں، سائنسی مواد، معلومات اور عملے کے تبادلے کے ذریعے زراعت اور اس سے منسلک شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا۔

3۔

ثقافتی تبادلہ سے متعلق پروگرام(27-2024)

تھیٹر، موسیقی، فنون لطیفہ، ادب، لائبریری اور میوزیم کے امور کے شعبوں میں ثقافتی تبادلوں اور تعاون کو فروغ دینے سمیت ہندوستان اور گیانا کے درمیان ثقافتی تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔

4۔

ہندوستانی وزارت صحت و خاندانی بہبود کے ہندوستانی فارما کوپیا کمیشن اور گیانا کی وزارت صحت کے درمیان ہندوستانی فارماکوپیا کو تسلیم کرنے کے لیے مفاہمتی قرارداد

ان کے متعلقہ قوانین اور ضوابط کے مطابق ادویات کے ریگولیشن کے شعبے میں قریبی تعاون اور معلومات کے تبادلے کی اہمیت کو تسلیم کرنا۔

5۔

جن اوشدھی اسکیم (پی ایم بی جے پی) کے نفاذ کے لیے میسرز ایچ ایل ایل  لائف کیئر لمیٹیڈاور اور گیانا کی وزارت صحت کے درمیان مفاہمتی قرارداد

پی ایم بی جے پی پروگرام کے تحت کیریکوم ممالک کی سرکاری خریداری کرنے والی ایجنسیوں کو سستی قیمتوں پر ادویات کی فراہمی۔

6۔

میڈیکل پروڈکٹس کے شعبے میں  تعاون کے لیے سی ڈی ایس سی او اور گیانا کی وزارت صحت کے درمیان مفاہمتی قرارداد

اس کا مقصد دواسازی کے حوالے سے طبی مصنوعات کے ضابطے کے ڈائیلاگ اور تعاون کا فریم ورک قائم کرنا ہے جس میں دواسازی کے استعمال کے لیے خام مال، حیاتیاتی مصنوعات، طبی آلات اور کاسمیٹک مصنوعات شامل ہیں۔

7۔

ڈیجیٹل تبدیلی کے لیے آبادی  کی سطح پر لاگو کیے گئے کامیاب ڈیجیٹل سولوشن کو مشترک کرنے کے شعبے میں تعاون پر انڈیا اسٹیک ایم او یو

صلاحیت سازی، تربیتی پروگراموں، بہترین طور طریقوں کے تبادلے، سرکاری حکام اور ماہرین کے تبادلے، پائلٹ یا ڈیمو حل وغیرہ کی ترقی کے ذریعے ڈیجیٹل تبدیلی کے شعبوں میں تعاون قائم کرنا۔

8۔

گیانا میں یو پی آئی جیسے نظام کو بروئے کار لانے کے لیے  این پی سی آئی انٹرنیشنل پیمنٹس لمیٹیڈ اور گیانا کی وزارت خارجہ کے درمیان مفاہمتی قرارداد

مفاہمتی قرارداد کا مقصد یہ ہے کہ اس خواہش کی تفہیم ممکن ہوسکے جس کے تحت اصل وقت کی بنیاد پر کی جانے والی ادائیگی کے نظام اور اس کے مماثل نظاموں کی تنصیب گیانا میں ممکن بنانے کے لیے ایک دوسرے کے حیطہ عمل میں کام کرنے کے امکانات تلاش کیے جائیں۔

9۔

پرسار بھارتی اور نیشنل کمیونیکیشن نیٹ ورک، گیانا کے درمیان براڈکاسٹنگ کے شعبے میں تعاون اور اشتراک  پر مفاہمتی قرارداد

ثقافت، تعلیم، سائنس، تفریح، کھیل، خبروں کے شعبوں میں باہمی دلچسپی کے شعبوں کے طور پر پروگراموں کا تبادلہ کرنا۔

10۔

این ڈی آئی (نیشنل ڈیفنس انسٹی ٹیوٹ، گیانا) اور آر آر یو (راشٹریہ رکشا یونیورسٹی، گجرات) ے درمیان مفاہمتی  قرار داد

اس ایم او یو کا مقصد قومی سلامتی اور دفاعی علوم میں تحقیق، تعلیم اور تربیت کو بڑھانے کے لیے دونوں اداروں کے درمیان باہمی تعاون کا فریم ورک قائم کرنا ہے۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
India’s organic food products export reaches $448 Mn, set to surpass last year’s figures

Media Coverage

India’s organic food products export reaches $448 Mn, set to surpass last year’s figures
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister lauds the passing of amendments proposed to Oilfields (Regulation and Development) Act 1948
December 03, 2024

The Prime Minister Shri Narendra Modi lauded the passing of amendments proposed to Oilfields (Regulation and Development) Act 1948 in Rajya Sabha today. He remarked that it was an important legislation which will boost energy security and also contribute to a prosperous India.

Responding to a post on X by Union Minister Shri Hardeep Singh Puri, Shri Modi wrote:

“This is an important legislation which will boost energy security and also contribute to a prosperous India.”