نمبرشمار

مفاہمی عرضداشت/معاہدے کا نام

مقاصد

1.

2024 سے 2029 کی مدت کے لیے روس کے مشرق بعید میں تجارت، اقتصادی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں ہندوستان اور روس کے تعاون کا پروگرام اور ساتھ ہی روسی فیڈریشن کے آرکٹک زون میں تعاون کے اصول

روس اور ہندوستان کے مشرق بعید کے علاقے کے درمیان تجارت اور مشترکہ سرمایہ کاری کے منصوبوں میں مزید اضافہ کی سہولت فراہم کرنا۔

2.

جمہوریہ ہند کی وزارت ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی اور روسی فیڈریشن کی اقتصادی ترقی کی وزارت کے درمیان موسمیاتی تبدیلی اور کم کاربن کی ترقی کے مسائل پر مفاہمت نامے

موسمیاتی تبدیلی اور کم کاربن کی ترقی کے مسائل پر مشترکہ ورکنگ گروپ کا قیام۔

کم لاگت والی ٹیکنالوجیز تیار کرنے کے لیے معلومات کا تبادلہ/بہترین طریقوں اورتحقیق کی  شریک میزبانی۔

3.

سروے آف انڈیا اور فیڈرل سروس فار اسٹیٹ رجسٹریشن، کیڈسٹری اور کارٹوگرافی، روسی فیڈریشن کے درمیان مفاہمت نامے

جغرافیائی معلومات ، کارٹوگرافی اور مقامی ڈیٹا انفراسٹرکچر میں علم اور تجربے کا تبادلہ؛ پیشہ ورانہ تربیت اور صلاحیت کی تعمیر؛ سائنسی اور تعلیمی اداروں کے درمیان تعاون

4.

قطبی اور سمندری تحقیق کے قومی مرکز، زمینی سائنس کی وزارت، حکومت ہند اور قطبی خطوں میں تحقیق اور لاجسٹکس میں تعاون پر آرکٹک اور انٹارکٹک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے درمیان مفاہمت نامے

وسائل اور ڈیٹا کا اشتراک کرکے قطبی ماحول اور ان کی تغیرات کے مطالعہ میں تعاون؛ قطبی علاقوں میں رسد؛ مشترکہ تحقیق؛ اہلکاروں کے تبادلے؛ اور قطبی خطے میں بین الاقوامی پروگراموں اور منصوبوں میں شرکت۔

5.

پرسار بھارتی، انڈیا، اور اے این او ‘‘ٹی وی نوستی’’(روسی ٹی وی چینل)، روس کے درمیان نشریات پر تعاون اور شراکت داری پر مفاہمت نامے

نشریات کے شعبے میں تعاون، بشمول پروگراموں، اہلکاروں اور تربیت کا تبادلہ۔

6.

ہندوستانی فارماکوپیا کمیشن، وزارت صحت اور خاندانی بہبود، حکومت جمہوریہ ہند اور وفاقی ریاستی بجٹی ادارہ "طبی مصنوعات کی ماہرانہ تشخیص کے لیے سائنسی مرکز" روسی فیڈریشن کی وزارت صحت کے درمیان مفاہمت نامے

معلومات کے تبادلے اور استعداد کار میں اضافے کے ذریعے انسانی استعمال کے لیے اعلیٰ معیار کی ادویات کی دستیابی کو یقینی بنانا۔

7.

روسی فیڈریشن کے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ہندوستانی بین الاقوامی ثالثی مرکز اور بین الاقوامی تجارتی ثالثی عدالت کے درمیان تعاون کا معاہدہ

تجارتی نوعیت کے شہری قانون کے تنازعات کے تصفیہ کی سہولت۔

8.

انویسٹ انڈیا اور جے ایس سی"روسی ڈائریکٹ انویسٹمنٹ فنڈ کی مینجمنٹ کمپنی"  کے درمیان مشترکہ سرمایہ کاری کے فروغ کے فریم ورک کا معاہدہ

سرمایہ کاری کے  فروغ دے کر ہندوستانی بازارمیں  روسی کمپنیوں کی سرمایہ کاری کی سہولت فراہم کرنا۔

9.

ٹریڈ پروموشن کونسل آف انڈیا اور آل رشیا پبلک آرگنائزیشن "بزنس روس" کے درمیان مفاہمت نامے

دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا، بی 2بی میٹنگز کا انعقادکرنا، کاروبار کے فروغ کے  لئے پروگراموں کا انعقاد کرنا اور تجارتی وفود کا تبادلہ۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
PM Modi hails diaspora in Kuwait, says India has potential to become skill capital of world

Media Coverage

PM Modi hails diaspora in Kuwait, says India has potential to become skill capital of world
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi