نمبر شمار |
دستاویز کا نام |
مقصد |
1. |
حکومت جمہوریہ ہند اور یوکرین کی حکومت کے درمیان زراعت اور خوراک کی صنعت کے شعبوں میں تعاون پر معاہدہ۔ |
معلومات کے تبادلے، مشترکہ سائنسی تحقیق، تجربات کے تبادلے، زرعی تحقیق میں تعاون، مشترکہ ورکنگ گروپس کی تشکیل وغیرہ کے شعبوں میں تعلقات کو فروغ دے کر زراعت اور خوراک کی صنعت کے شعبوں میں باہمی فائدہ مند تعاون کو وسعت دیتا ہے۔ |
2. |
سینٹرل ڈرگس اسٹینڈرڈ کنٹرول آرگنائزیشن، وزارت صحت اور خاندانی بہبود، حکومت ہند اور یوکرین کی ریاستی خدمت برائے ادویات اور منشیات کے کنٹرول کے درمیان طبی مصنوعات کے ضابطے کے شعبے میں تعاون پر مفاہمتی عرضداشت(ایم او یو)۔ |
بنیادی طور پر معلومات کے تبادلے، استعداد کار میں اضافے، ورکشاپس، تربیت اور دوروں کے تبادلے کے ذریعے طبی مصنوعات بشمول ضابطے، حفاظت اور معیار کے پہلوؤں پر تعاون کا تصور پیش کرتا ہے۔ |
3. |
حکومت جمہوریہ ہند اور یوکرین کے وزراء کی کابینہ کے درمیان اعلیٰ اثرات کے حامل کمیونٹی ترقیاتی پروجیکٹوں کے نفاذ کے لیے بھارت کی جانب سے انسانی بنیاد پر عطیات کے تعاون سے متعلق مفاہمتی عرضداشت(ایم او یو)۔ |
یہ مفاہمتی عرضداشت یوکرین میں کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروجیکٹوں کے لیے گرانٹ امداد فراہم کرنے کے لیے ہندوستان کے لیے فریم ورک تیار کرتا ہے۔ یوکرین کے عوام کے فائدے کے لیے ایچ آئی سی ڈی پی کے تحت منصوبے یوکرین کی حکومت کے ساتھ شراکت میں شروع کیے جائیں گے۔ |
4. |
حکومت جمہوریہ ہند کی وزارت ثقافت اور یوکرین کی وزارت ثقافت اور اطلاعاتی پالیسی کے درمیان 2024-2028 کے لیے ثقافتی تعاون کا پروگرام۔ |
اس کا مقصد ہندوستان اور یوکرین کے درمیان ثقافتی تبادلوں کو فروغ دینا اور تھیٹر، موسیقی، فنون لطیفہ، ادب، لائبریری اور میوزیم کے امور کے شعبوں میں تعاون کے ساتھ ساتھ ٹھوس اور غیر محسوس ثقافتی ورثے کے تحفظ اور فروغ سمیت ثقافتی تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔ |