نئی دہلی / 15 فروری : وزیر اعظم ، جناب نریندر مودی نے کہا ہے کہ جغرافیائی اعداد و شمار کے حصول اور پیداوار کے ظابطے کی پالیسیوں کو نرم کرنا آتم نربھر بھارت کے لئے ہمارے وژن میں ایک بڑا قدم ہے۔ اس اصلاح سے ملک کے کسانوں ، اسٹارٹ اپس، نجی شعبے ، سرکاری شعبے اور تحقیقی اداروں کو جدت طرازی کرنے اور توسیع پزیر حل پیدا کرنے میں فائدہ ہوگا۔

ٹویٹس کی ایک سیریز میں ، وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری حکومت نے ایک فیصلہ لیا ہے جس سے ڈیجیٹل انڈیا کو ایک بہت بڑی طاقت ملے گی۔ جغرافیائی اعداد و شمار کے حصول اور پیداوار کو کنٹرول کرنے والی پالیسیوں کو لبرلائز کرنا آتم نربھر بھارت کے لئے ہمارے وژن میں ایک بڑا قدم ہے۔

ان اصلاحات سے ہمارے ملک کے اسٹارٹ اپس ، نجی شعبے ، پبلک سیکٹر اور تحقیقی اداروں کو جدت طرازی کرنے اور توسیع پزیر حل پیدا کرنے کے زبردست مواقع پیدا ہوں گے۔ اس سے روزگار بھی ملے گا اور معاشی نمو بھی تیز ہوگی۔

جیو-اسپیٹیل اور ریموٹ سینسنگ ڈیٹا کی صلاحیت سے فائدہ اٹھا کر ہندوستان کے کسانوں کو بھی فائدہ پہنچے گا۔ ڈیٹا کو عوامی بنانے سے نئی ٹکنالوجیوں اور پلیٹ فارموں کا احیا ممکن ہو سکے گااور اس سے زراعت اور اس سے وابستہ شعبوں میں بھی بہترین کارکردگی آئے گی ۔

ان اصلاحات سے ہندوستان میں کاروبارمیں آسانی پیدا کرنے کو بہتر بنانے کے ہمارے عزم کا اظہار ہوتا ہے۔

 

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
India’s Space Sector: A Transformational Year Ahead in 2025

Media Coverage

India’s Space Sector: A Transformational Year Ahead in 2025
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،24دسمبر 2024
December 24, 2024

Citizens appreciate PM Modi’s Vision of Transforming India