وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جی20 رکن ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ آج معروف راج گھاٹ پر مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ گاندھی جی کے لازوال نظریات ایک ہم آہنگ، جامع اور خوشحال عالمی مستقبل کے لیے اجتماعی وژن کی رہنمائی کرتے ہیں۔
وزیر اعظم نے X پر پوسٹ کیا:
معروف راج گھاٹ پر، جی20 فیملی نے مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا - جو امن، خدمت، ہمدردی اور عدم تشدد کا منارۂ نور ہے۔
جیسے جیسے متنوع قومیں اکٹھی ہوتی ہیں، گاندھی جی کے لازوال نظریات ایک ہم آہنگ، جامع اور خوشحال عالمی مستقبل کے لیے ہمارے اجتماعی وژن کی رہنمائی کرتے ہیں۔
At the iconic Rajghat, the G20 family paid homage to Mahatma Gandhi - the beacon of peace, service, compassion and non-violence.
— Narendra Modi (@narendramodi) September 10, 2023
As diverse nations converge, Gandhi Ji’s timeless ideals guide our collective vision for a harmonious, inclusive and prosperous global future. pic.twitter.com/QEkMsaYN5g