وزیراعظم جناب نریندر مودی نے نئی دلی میں جاری جی 20 سربراہ کانفرنس کے موقع پر 9 ستمبر 2023 کو سنگاپور، بنگلہ دیش، اٹلی، امریکہ، برازیل، ارجنٹینا، ماریشش اور متحدہ عرب امارات کے رہنماؤں کے ساتھ عالمی بایو ایندھن اتحاد (جی بی اے) کا آغاز کا کیا۔
عالمی بایو ایندھن اتحاد ، جی 20 کے صدر کے طور پر بھارت کی ایک پہل قدمی ہے۔ اس اتحاد کا مقصد ٹیکنالوجی کی ترقی میں سہولت فراہم کرنا، پائیدار بایو ایندھن کے استعمال کو فروغ دینا، اسٹیک ہولڈرز کی وسیع سطح پر شراکتداری کے ذریعے مضبوط معیارات طے کرنے اور سرٹیفکیشن کی تشکیل کے ذریعے بایو ایندھن کے عالمی طور پر استعمال میں تیزی لانا ہے۔ یہ اتحاد علم کے ایک مرکزی مخزن اور ماہرین کے مرکز کے طور پر بھی کام کرے گا۔ جے بی اے کا مقصد ایک ایسے عمل انگیز پلیٹ فارم کے طور پر کام کرنا ہے، جو بایو ایندھن کے استعمال کو فروغ دے گااور اسے وسیع طور پر اپنانے کے لئے عالمی تعاون میں وسعت لائے گا۔