نئی دہلی، 06؍اگست2021: وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا ہے کہ انہیں باشندگان ملک کی جانب سے کھیل رتن ایوارڈ کو میجر دھیان چند کے نام سے منسوب کرنے کی بہت سی درخواستیں موصول ہو رہی   ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے جذبات کا احترام کرتے ہوئے ، کھیل رتن ایوارڈ، اب ' میجر دھیان چند کھیل رتن ایوارڈ' کہلائے گا۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ میجر دھیان چند، ہندوستان کے صف اول کے کھلاڑیوں میں شامل تھے جو ہندوستان کے لیے اعزاز اور فخر کا باعث بنے۔ یہ ہر لحاظ سے مناسب ہوگا کہ ہمارے ملک  کا سب سے بڑا کھیل اعزاز ان کے نام سے موسوم کیا جائے۔

سلسلہ وار ٹویٹس میں ، وزیر اعظم نے کہا:

"مردوں اور عورتوں کی ہاکی ٹیم کی غیر معمولی کارکردگی نے ہماری پوری قوم کے تخیل کو نئی پرواز دی ہے اور ان میں کچھ کر گزرنے کا جذبہ پروان چڑھایا ہے۔ ان  ہونہار کھلاڑیوں  نے ہاکی کے بارے میں ایک نئی دلچسپی  پیدا کی ہے جو ہندوستان کے طول و عرض میں مثبت انداز میں ابھر رہی ہے۔ یہ آنے والے وقتوں کے لیے ایک بہت ہی مثبت علامت ہے۔

مجھے ملک  بھر کے شہریوں کی طرف سے کھیل رتن ایوارڈ کو میجر دھیان چند کے نام سے منسوب کرنے کی بہت سی درخواستیں مل رہی ہیں۔ میں اس مثبت آراء اور خیالات کے لیے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

ان کے جذبات کا احترام کرتے ہوئے ، کھیل رتن ایوارڈ، اب میجر دھیان چند کھیل رتن ایوارڈ کہلائے گا۔''

جئے ہند!

میجر دھیان چند ہندوستان کے صف اول کے کھلاڑیوں میں شامل تھے جو ہندوستان کے لیے اعزاز اور فخر کا باعث بنے۔ یہ انتہائی مناسب ہے کہ ہماری قوم کا سب سے بڑا کھیل اعزاز ان کے نام پر رکھا جائے گا۔

اولمپک کھیلوں میں ہندوستانی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی سے ہم سب انتہائی مسرور ہیں۔خاص طور سے ہاکی میں  ہمارے بیٹوں اور بیٹیوں نے جس طرح کی قوت ارادی کا مظاہرہ کیا ہے، جیت کے تئیں جس طرح کی وارفتگی اورجوش و خروش کا مظاہرہ کیا ہے، وہ موجودہ اور آنے والی نسلوں کے لیےبہت زیادہ حوصلہ افزاہے۔

ملک کو فخر کرنے کا موقع فراہم کرنے والے لمحات کے درمیان کئی ہم وطنوں کی یہ بھی درخواست آئی ہے کہ کھیل رتن ایوارڈ کا نام میجر دھیان چند جی کے نام سے  وقف کیا جائے۔ لوگوں کے جذبات کو مدنظر رکھتے ہوئے اب اس کا نام بدل کر میجر دھیان چند کھیل رتن ایوارڈ رکھا جا رہا ہے۔

جئے ہند!

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
5 Days, 31 World Leaders & 31 Bilaterals: Decoding PM Modi's Diplomatic Blitzkrieg

Media Coverage

5 Days, 31 World Leaders & 31 Bilaterals: Decoding PM Modi's Diplomatic Blitzkrieg
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister urges the Indian Diaspora to participate in Bharat Ko Janiye Quiz
November 23, 2024

The Prime Minister Shri Narendra Modi today urged the Indian Diaspora and friends from other countries to participate in Bharat Ko Janiye (Know India) Quiz. He remarked that the quiz deepens the connect between India and its diaspora worldwide and was also a wonderful way to rediscover our rich heritage and vibrant culture.

He posted a message on X:

“Strengthening the bond with our diaspora!

Urge Indian community abroad and friends from other countries  to take part in the #BharatKoJaniye Quiz!

bkjquiz.com

This quiz deepens the connect between India and its diaspora worldwide. It’s also a wonderful way to rediscover our rich heritage and vibrant culture.

The winners will get an opportunity to experience the wonders of #IncredibleIndia.”