عزت مآب اسپیکر صاحب،
میں سوچ رہا تھا کہ آج ایوان میں جوش و خروش کا ماحول رہے گا کیوں کہ ہماری خواتین اراکین پارلیمنٹ کی ایک بڑی تعداد وزیر بن چکی ہے۔ آج مجھے خوشی ہوتی کہ بہت بڑی تعداد میں ہمارے دلت بھائی وزیر بنے ہیں۔خوشی ہوتی کہ آج ہمارے درج فہرست قبائل کے تمام ساتھی بڑی تعداد میں وزیر بنے ہیں ، ہر ایک کو اس سے خوشی ہوتی۔
It seems some people cannot digest that more women, SC, ST and OBC community members are becoming Ministers: PM @narendramodi in the Lok Sabha
— PMO India (@PMOIndia) July 19, 2021
عزت مآب اسپیکر صاحب،
اس بار ایوان میں ہمارے ساتھی ممبران پارلیمنٹ جو کسان خاندان سے تعلق رکھتے ہیں ، دیہی علاقوں اور دیہی ماحول سےآتے ہیں ، سماجی و معاشی طور پر پسماندہ طبقے سے ہیں ، او بی سی سوسائٹی سے تعلق رکھتے ہیں ، انہیں بڑی تعداد میں وزراء کی کونسل میں شامل ہونے کا موقع ملا ، ان کا تعارف کرانے میں خوشی ہوتی ، ہر بینچ سے ، بینچ کو تھپتھپا کر ان کی عزت افزائی کی جاتی۔ لیکن شاید ملک کے دلت طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد وزیر بنیں ، ملک کی خواتین وزیر بنیں ، ملک میں او بی سی برادری سے تعلق رکھنے والے اراکین پارلیمان مرکزی کابینہ میں شامل ہوئے، ملک کے کسانوں کے بیٹے وزیر بنے ، یہ بات کچھ لوگوں کو راس نہیں آتی ہے اور اسی وجہ سے ان کا تعارف کرانے کی بھی اجازت نہیں دیتے ہیں۔ اور اسی لئے ، معزز اسپیکر صاحب ، کابینہ کے نومنتخب اراکین کو لوک سبھا میں متعارف سمجھا جائے۔
It should make everyone proud that several women, several people belonging to the SC and ST community have taken oath as Ministers.
— PMO India (@PMOIndia) July 19, 2021
Several new Ministers are children of farmers and also belong to OBC communities: PM @narendramodi in the Lok Sabha