1۔ آج وفاقی جمہوریہ جرمنی اور جمہوریہ ہند کی حکومتوں نے، وفاقی چانسلر اولاف شولز اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی شریک صدارت میں، بین حکومتی مشاورت کا چھٹا دور منعقد کیا۔ دونوں رہنماؤں کے علاوہ، دونوں وفود میں وزراء اور دیگر اعلیٰ نمائندے شامل تھے جن کا ضمیمہ میں ذکر کیا گیا ہے۔

2۔ اب جبکہ ہندوستان اپنی آزادی کی 75ویں سالگرہ منا رہا ہے، جرمنی اور ہندوستان کے درمیان تعلقات، باہمی اعتماد، دونوں ممالک کے عوام کی خدمت میں مشترکہ مفادات اور جمہوریت، قانون کی حکمرانی اور انسانی حقوق کی مشترکہ اقدار اور عالمی چیلنجوں کے لیے کثیر الجہتی ردعمل پر مضبوطی کے ساتھ قائم ہیں۔

3۔ دونوں حکومتوں نے اقوام متحدہ کے ساتھ ایک مؤثر ضابطوں پر مبنی بین الاقوامی آرڈر کی اہمیت اور بین الاقوامی قانون کے بنیادی اصولوں کی اہمیت پر زور دیا جیسا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر میں بنیادی طور پر درج ہے، جس میں تمام ریاستوں کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام بھی شامل ہے۔ انہوں نے موجودہ اور مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے، عالمی سطح پر امن اور استحکام کے دفاع، بین الاقوامی قانون کو تقویت دینے، اور تنازعات کے پرامن حل کے بنیادی اصولوں اور ریاستوں کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا دفاع کرنے کے لیے کثیرالجہتی کو مستحکم کرنے اور انکی اصلاح کرنے کے لیے اپنی اپنی حکومتوں کے عزم کا اعادہ کیا۔

4۔ دونوں رہنماؤں نے، کووڈ- 19 وبا سے معاشی بحالی کے لیے اپنے عزم کو اجاگر کیا جو کرہ ارض کی حفاظت کرتا ہے۔ انہوں نے عالمی اوسط درجہ حرارت میں اضافے کو صنعتی سے پہلے کی سطح سے 2°سی سے نیچے تک رکھنے اور درجہ حرارت میں اضافے کو قبل از صنعتی سطح 1.5°کیبو تک محدود کرنے کی کوششوں کی پیروی کرنے اور قابل تجدید توانائیوں کے تئیں ایک منصفانہ منتقلی کو تقویت دینے کے مقصد کے لیے، اپنے پختہ عزم کااعادہ کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اقتصادی بحالی کو مزید لچکدار، ماحولیات کے لحاظ سے پائیدار، آب و ہوا کے موافق اور سب کے لیے جامع مستقبل کی تعمیر، 2030 کے پائیدار ترقی کے ایجنڈے اور پیرس معاہدے کے تحت، دونوں ممالک کے قومی وعدوں کے مطابق کرنا چاہیے۔

مشترکہ اقدار اور علاقائی اور کثیر جہتی مفادات کی شراکت داری

5۔ اقوام متحدہ کے ساتھ اصولوں پر مبنی بین الاقوامی نظم کی اہمیت اور بین الاقوامی قانون کے احترام پر پختہ یقین رکھتے ہوئے، جرمنی اور ہندوستان نے موثر اور اصلاح شدہ کثیرالجہتی کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے ماحولیاتی تبدیلی، غربت، عالمی غذائی تحفظ جیسے عالمی چیلنجوں، غلط معلومات، بین الاقوامی تنازعات اور بحرانوں اور بین الاقوامی دہشت گردی جیسے جمہوریت کو لاحق خطرات کے دباؤ کی روشنی میں کثیرالجہتی نظام کی اصلاح کے لیے اپنے عزم کی تجدید کی۔ "گروپ آف فور" کے دیرینہ اراکین کے طور پر، دونوں حکومتیں، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی زیرالتوا اصلاحات کے لیے اپنی کوششوں کو تیز کرنے کے لیے پرعزم ہیں تاکہ اسے اس مقصد کے لیے موزوں اور عصری حقائق کا عکاس بنایا جا سکے۔ دونوں حکومتوں نےمتعلقہ انتخابات میں ایک دوسرے کی حمایت پر زور دیا۔جرمنی نے نیوکلیائی سپلائر گروپ میں ہندوستان کی جلد شمولیت کے لئے، اپنی مصمم حمایت کا اعادہ کیا۔

6۔ دونوں فریقوں نے آسیان کی مرکزیت کو تسلیم کرتے ہوئے آزاد، کھلے اور جامع ہند-بحرالکاہل کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے جرمن وفاقی حکومت کے ہند-بحرالکاہل کے لیے پالیسی رہنما خطوط، ہند-بحرالکاہل میں تعاون کے لیے یورپی یونین کی حکمت عملی اور ہندوستان کی طرف سے بیان کردہ ہند-بحرالکاہل کے اوقیانوس کے اقدام کو تسلیم کیا۔ دونوں فریقوں نے بحر ہند اور بحیرہ جنوبی چین سمیت تمام سمندری ڈومینز میں بین الاقوامی قانون، خاص طور پر اقوام متحدہ کے کنونشن آن دی لا آف دی سی (یو این سی او ایل ایس) 1982کے مطابق بلا روک ٹوک تجارت اور نیویگیشن کی آزادی کی اہمیت پر زور دیا۔ ہند-بحرالکاہل کے علاقے کے ساتھ جرمنی کی بڑھتی ہوئی مصروفیت میں ایک اہم سنگ میل کے طور پر، دونوں فریقوں نے جنوری 2022 میں جرمن بحریہ کے فریگیٹ 'بائرن' کے ذریعے، ممبئی میں پورٹ کال کا خیرمقدم کیا۔ جرمنی نے اگلے سال جرمن بندرگاہ میں ایک دوستانہ دورے پر ہندوستانی بحریہ کے جہاز کا استقبال کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

7۔ ہندوستان اور جرمنی، ہندوستان اور یورپی یونین کے درمیان، خاص طور پر مئی 2021 میں پورٹو میں ہندوستان-یورپی یونین کے رہنماؤں کی میٹنگ کے بعد، جامع تعاون کے گہرے ہونے کا خیرمقدم کرتے ہیں اور انہوں نےاسے مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔ وہ ہندوستان-یورپی یونین کنیکٹیویٹی پارٹنرشپ کے نفاذ کے منتظر ہیں۔ دونوں فریقوں نے ہندوستان-یورپی یونین ٹریڈ اینڈ ٹیکنالوجی کونسل کے آغاز پر اطمینان کا اظہار کیا، جو تجارت، قابل اعتماد ٹیکنالوجی اور سلامتی کے گٹھ جوڑ میں چیلنجوں سے نمٹنے میں قریبی مشغولیت کو فروغ دے گا۔

8۔ دونوں فریقوں نے، خلیج بنگال انیشیٹو فار ملٹی سیکٹرل ٹیکنیکل اینڈ اکنامک کوآپریشن (بمس ٹیک) کے ساتھ ساتھ جی20 جیسے کثیر جہتی فورم میں علاقائی تنظیموں کے ساتھ تعاون پر زور دیا۔ اس سلسلے میں، ہندوستان اور جرمنی خاص طور پر 2023 میں ہندوستان کی جی20 صدارت کے دوران قریبی تعاون کے منتظر ہیں۔ جرمنی نے ہندوستان کی جی20 ترجیحات کی پیشکش کا خیرمقدم کیا اور مشترکہ عالمی چیلنجوں سے نمٹنے میں مضبوط جی20 کارروائی پر مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

9۔ دونوں فریقوں نے جی7 اور ہندوستان کے درمیان موجودہ جرمن جی7 صدارت کے دوران قریبی تعاون کو تسلیم کیا جس میں صرف توانائی کی منتقلی شامل ہے۔ انہوں نے جرمنی کی جی7 صدارت کے تحت اور دیگر حکومتوں کے ساتھ ملکر، توانائی کی منتقلی کے راستوں پر مشترکہ طور پر کام کرنے پر اتفاق کیا تاکہ آب و ہوا سے ہم آہنگ توانائی کی پالیسیوں، قابل تجدید کی تیزی سے تعیناتی اور پائیدار توانائی تک رسائی کے مواقع اور چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے کام کیا جا سکے۔ اس میں، خاص طور پر توانائی کے شعبے میں موسمیاتی تبدیلی کے لیے تخفیف پر مبنی موافقت بھی شامل ہو سکتی ہے ۔

10۔ جرمنی نے یوکرین کے خلاف روسی افواج کی غیر قانونی اور بلا اشتعال جارحیت کی شدید مذمت کا اعادہ کیا۔

جرمنی اور بھارت نے یوکرین میں جاری انسانی بحران پر اپنی شدید تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے یوکرین میں شہریوں کی ہلاکتوں کی واضح الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے دشمنی کے فوری خاتمے کی ضرورت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عصری عالمی نظام، اقوام متحدہ کے چارٹر، بین الاقوامی قانون اور خودمختاری کے احترام اور ریاستوں کی علاقائی سالمیت پر بنایا گیا ہے۔ انہوں نے یوکرین میں تنازع کےباعث غیر مستحکم ہونے والے اثرات اور اس کے وسیع تر علاقائی اور عالمی مضمرات پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں فریقین نے اس معاملے پر قریبی رابطے میں رہنے پر بھی اتفاق کیا۔

11۔ افغانستان پر، دونوں فریقوں نے انسانی صورتحال، ٹارگٹڈ دہشت گردانہ حملوں سمیت تشدد کے دوبارہ سر اٹھانے، انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کی منظم خلاف ورزیوںاور لڑکیوں اور خواتین کی تعلیم تک رسائی میں رکاوٹ کے بارے میں اپنی شدید تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے ایک پرامن، محفوظ اور مستحکم افغانستان کے لیے بھرپور حمایت کا اعادہ کیا اور افغانستان کے لوگوں کو انسانی بنیادوں پر امداد فراہم کرنے کی توثیق کی۔

12۔ دونوں فریقوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2593 (2021) کی اہمیت کا اعادہ کیا جو دوسروں کے درمیان واضح طور پر مطالبہ کرتا ہے کہ افغان سرزمین کو دہشگردوں کی پناہ گاہوں، تربیت، منصوبہ بندی یا دہشت گردی کی کارروائیوں کی مالی معاونت کے لیے استعمال نہ کیا جائے۔ انہوں نے افغانستان کی صورتحال پر قریبی مشاورت جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

13۔ دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی کی تمام شکلوں اور مظاہر کی پرزور مذمت کی، جس میں دہشت گرد پراکسیوں کا استعمال اور سرحد پار دہشت گردی بھی شامل ہے۔ انہوں نے تمام ممالک پر زور دیا کہ وہ دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں اور بنیادی ڈھانچے کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنےاور دہشت گردوں کے نیٹ ورکس میں خلل ڈالنے اور بین الاقوامی انسانی قانون سمیت بین الاقوامی قانون کے مطابق مالی معاونت کے لیے کام کریں۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی)1267 پابندیوں کی کمیٹی کی طرف سے ممنوعہ گروہوں سمیت تمام دہشت گرد گروہوں کے خلاف ٹھوس کارروائی کا مطالبہ کیا۔ دونوں فریقوں نے دہشت گرد گروہوں اور افراد کے خلاف پابندیوں اور عہدوں کے بارے میں معلومات کا تبادلہ جاری رکھنے، بنیاد پرستی کا مقابلہ کرنے، اور دہشت گردوں کے انٹرنیٹ کے استعمال اور دہشت گردوں کی سرحد پار نقل و حرکت کے بارے میں بھی عزم کیا۔

14۔ دونوں رہنماؤں نے انسداد منی لانڈرنگ پر بین الاقوامی معیارات کو برقرار رکھنے اور ایف اے ٹی ایف سمیت تمام ممالک کی طرف سے دہشت گردی کی مالی معاونت کا مقابلہ کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا جو عالمی تعاون کے فریم ورک کو آگے بڑھانے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کو تقویت بخشے گا۔

15۔ دونوں حکومتوں نے مذاکرات کے اختتام، بحالی اور مشترکہ جامع ایکشن پلان کے مکمل نفاذ کے لیے حمایت کا اظہار کیا۔ جرمنی اور بھارت بھی اس تناظر میں آئیاے ای اے کے اہم کردار کی تعریف کرتے ہیں۔

16۔ سیکورٹی تعاون کو گہرا کرنے کے مقصد سے، دونوں فریقوں نے خفیہ معلومات کے تبادلے کے معاہدے پر بات چیت شروع کرنے پر اتفاق کیا۔ دونوں فریقوں نے عالمی سلامتی کے چیلنجوں سے مشترکہ طور پر نمٹنے کے لیے اہم شراکداار کے طور پر دو طرفہ سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو مزید گہرا کرنے کی ضرورت کو تسلیم کیا۔ انہوں نے سیکورٹی اور دفاعی امور پر دوطرفہ تبادلوں کو تیز کرنے پر اتفاق کیا۔ مزید برآں، دونوں فریق یورپی یونین کے تحت اور دیگر شراکت داروں کے ساتھ دو طرفہ طور پر تحقیق، تعاون اور مشترکہ پیداوار کی سرگرمیوں کو بڑھانے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔ اس سلسلے میں، دونوں فریقین نے باقاعدہ دو طرفہ سائبر مشاورت جاری رکھنے اور دفاعی ٹیکنالوجی سب گروپ (ڈیٹی ایس جی) اجلاس دوبارہ بلانے پر اتفاق کیا۔ دونوں حکومتوں نے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی سامان سمیت اعلیٰ ٹیکنالوجی کی تجارت کو بڑھانے کے لیے حمایت کا اظہار کیا۔

سبز اور پائیدار ترقی کے لیے شراکت داری

17۔ دونوں حکومتوں نے کرہ ارض کے تحفظ اور مشترکہ، پائیدار اور جامع ترقی کے لیے اپنی مشترکہ ذمہ داری کو تسلیم کیا،تاکہ  کوئی بھی پیچھے نہ رہ جائے۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ پائیدار ترقی اور آب و ہوا کی کارروائی پر ہند-جرمن تعاون پیرس معاہدے اور ایس ڈی جیز کے تحت ہندوستان اور جرمنی کے وعدوں کی رہنمائی کرتا ہے، جس میں عالمی اوسط درجہ حرارت کو 2 ڈگری سینٹی گریڈ سے نیچے تک رکھنے کی کوششیں شامل ہیں۔ صنعتی سطح سے پہلے اور درجہ حرارت میں اضافے کو صنعتی سطح سے پہلے کی سطح سے 1.5 ° سی تک محدود کرنے کی کوششوں کا تعاقب کرنا، وہ ان وعدوں پر عمل درآمد میں تیزی لانے کے منتظر ہیں اور انہوں نےاس سلسلے میں سبز اور پائیدار ترقی کے لیے ہند-جرمن شراکت داری کے قیام کے ارادے کے مشترکہ اعلامیے کا خیرمقدم کیا۔ شراکت داری کا مقصد دوطرفہ، سہ رخی اور کثیر جہتی تعاون کو تیز کرنا اور اسے پیرس معاہدے اور ایس ڈی جیز کے نفاذ پر دونوں فریقوں کے مضبوط عزم سے جوڑنا ہے۔ اس بات پر غور کرتے ہوئے کہ ایس ڈی جیز کے حصول کی ٹائم لائن اور گلاسکو میں سی او پی26 کے دوران، ہندوستان اور جرمنی کی طرف سے اعلان کردہ کچھ آب و ہوا کے اہداف 2030 میں ختم ہو جائیں گے، وہ ایک دوسرے سے سیکھنے اور اپنے متعلقہ مقاصد کے حصول میں سہولت فراہم کرنے کے لیے مل کر کام کریں گے۔ جرمنی اس شراکت داری کے تحت 2030 تک کم از کم 10 بلین یورو کے نئے اور اضافی وعدوں کے طویل مدتی ہدف کے ساتھ، ہندوستان کے ساتھ اپنے مالی اور تکنیکی تعاون اور دیگر امداد کو مضبوط کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اس سے آب و ہوا کی کارروائی اور پائیدار ترقی کی جگہ میں ان کے بامقصد اہداف کو حاصل کرنے میں مدد ملے گی، جرمن-ہند تحقیق و ترقی (آر اور ڈی) کو مزید فروغ ملے گا، نجی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ہوگی اور اس طرح مزید فنڈنگ کا فائدہ اٹھانا مقصود ہوگا۔ ہندوستان اور جرمنی موجودہ اور مستقبل کے وعدوں پر تیزی سے عمل آوری کی اہمیت پر زور دیتے ہیں۔

18۔ دونوں فریقوں نے بین الحکومتی مشاورت (آئی جی سی) کے فریم ورک کے اندر ایک دو سالہ وزارتی میکانزم بنانے پر اتفاق کیا جو اس شراکت داری کو اعلیٰ سطحی سیاسی سمت فراہم کرے گا۔ آب و ہوا کی کارروائی، پائیدار ترقی، توانائی کی منتقلی، ترقیاتی تعاون اور سہ رخی تعاون کے شعبوں میں تمام موجودہ دوطرفہ فارمیٹس اور اقدامات شراکت داری میں حصہ رسدی کریں گے اور وزارتی میکانزم کو پیشرفت کی رپورٹ دیں گے۔

19۔ دونوں فریقین، توانائی کی منتقلی، قابل تجدید توانائی، پائیدار شہری ترقی، سبز نقل و حرکت، سرکلر اکانومی، تخفیف، آب و ہوا کی لچک اور موافقت، زرعی ماحولیاتی تبدیلی، تحفظ اور پائیدار آب و ہوا کی کارروائی کے ساتھ ساتھ ترجیحی شعبوں میں ممکنہ فراہمی کی نشاندہی، حیاتیاتی تنوع، ماحولیاتی تحفظ اور قدرتی وسائل کا پائیدار استعمال اور شراکت داری کے مقاصد پر ہونے والی پیش رفت کا مستقل بنیادوں پر جائزہ لینے کے لیے کام کریں گے۔ ۔

20۔ سبز اور پائیدار ترقی کے لیے ہند-جرمن پارٹنرشپ کے ڈیلیور ایبلز کے طور پر، دونوں فریقوں نے اس پر اتفاق کیا:

i۔ انڈو-جرمن گرین ہائیڈروجن ٹاسک فورس کے ان پٹ پر مبنی ایک انڈو-جرمن گرین ہائیڈروجن روڈ میپ تیار کریں جس کی حمایت انڈو-جرمن انرجی فورم (آئی جی ای ایف) کرتی ہے۔

ii۔ ہند-جرمن قابل تجدید توانائی شراکتداری قائم کریں جس میں جدید شمسی توانائی اور دیگر قابل تجدید ذرائع پر توجہ مرکوز کی جائے، جس میں بجلی کے گرڈز، اسٹوریج اور مارکیٹ کے ڈیزائن کے لیے متعلقہ چیلنجز شامل ہیں تاکہ توانائی کی منصفانہ منتقلی کو آسان بنایا جا سکے۔ شراکت داری، شمسی ٹیکنالوجی کے لیے سرکلر اکانومی کے قیام میں بھی معاونت کرے گی۔ جرمنی نے اعلیٰ معیار کے منصوبے کی تیاری اور فنڈز کی دستیابی کے لحاظ سے 2020 سے 2025 تک ایک بلین یورو تک کے رعایتی قرضوں سمیت مالی اور تکنیکی تعاون فراہم کرنے کے اپنے ارادے کا اظہار کیا۔

 

iii۔ ہندوستان میں دیہی آبادی اور چھوٹے پیمانے کے کسانوں کو آمدنی، خوراک کی حفاظت، آب و ہوا کی لچک، بہتر مٹی، حیاتیاتی تنوع، جنگلات کی بحالی اور پانی کی دستیابی کے لحاظ سے فائدہ پہنچانے کے لیے "زرعی سائنس اور قدرتی وسائل کے پائیدار انتظام" پر ایک لائٹ ہاؤس تعاون قائم کرنا اور عالمی سطح پر ہندوستانی تجربہ کو فروغ دینا۔  جرمنی نے اعلیٰ معیار کے پروجیکٹ کی تیاری اور فنڈز کی دستیابی کے لحاظ سے 2025 تک 300 ملین یورو تک کے رعایتی قرضوں سمیت مالی اور تکنیکی تعاون فراہم کرنے کا اپنا ارادہ ظاہر کیا۔

iv۔ گرین انرجی کوریڈورز پر تعاون کا مزید جائزہ لینا، جیسےکہ لیہہ-ہریانہ ٹرانسمیشن لائن اور کاربن نیوٹرل لداخ کا منصوبہ۔

v۔ ایک اہم اقدام کے طور پر غربت سے لڑنے، حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور بحالی اور موسمیاتی تبدیلیوں کو روکنے اور اسے کم کرنے کے لیے، بون چیلنج کے تحت جنگلات کے مناظر کی بحالی میں تعاون کو گہرا کرنا نیز یو این کی دہائی کو ماحولیاتی نظام کی بحالی 2021-2030 کو ایک فریم ورک کے طور پر تسلیم کرتے ہوئے، سیاسی شراکت داری اور مضبوطی کے لیے، صحت مند ماحولیاتی نظام کے رقبے کو بڑھانے اور ان کے نقصان، بکھرنے اور انحطاط کو ختم کرنے کے لیے بات چیت اور تیز رفتار کارروائی کرنا ۔

vi۔ فضائی آلودگی میں کمی کے شعبے سمیت سبز ٹیکنالوجیز کے کامیاب اور پائیدار استعمال کے لیے موزوں حالات کی تخلیق پر تعاون کو گہرا کرنا۔

vii۔ ترقیاتی تعاون میں انفرادی طاقتوں اور تجربات کی بنیاد پر سہ رخی تعاون پر مل کر کام کرنا اور ایس ڈی جیز اور آب و ہوا کے اہداف کے حصول میں معاونت کے لیے تیسرے ممالک میں پائیدار، قابل عمل اور جامع منصوبے پیش کرنا۔

21۔  اس کے علاوہ زیادہ سبز اور پائیدار ترقی کے لیے ہند-جرمن پارٹنرشپ کے تناظر میں، دونوں فریقوں نے موجودہ اقدامات کی پیش رفت کا خیرمقدم کیا، بشمول:

i۔انڈو-جرمن انرجی فورم کا آغاز 2006 میں ہوا اور اس شراکت داری کے تحت اہم تعاون کے پروگرام شروع ہوئے۔ انہوں نے اس کی اسٹریٹجک جہت اور نجی شعبے کی شمولیت کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔

ii۔ انڈو-جرمن ماحولیات فورم (آئی جی ای این وی ایف) کے اندر تعاون، جس کی آخری میٹنگ فروری 2019 میں دہلی میں ہوئی تھی۔ وہ دونوں ممالک کے وفاقی ڈھانچے کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبائی اور میونسپل حکام کی شرکت کی حوصلہ افزائی کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

iii۔ حیاتیاتی تنوع پر مشترکہ ورکنگ گروپ کی میٹنگیں عملی طور پر فروری 2021 میں منعقد ہوئی تھیں، جہاں دونوں فریقوں نے سی بی ڈی سی او پی15 میں مضبوط اہداف کے ساتھ 2020 کے بعد کے عالمی حیاتیاتی تنوع کے فریم ورک کو اپنانے کے لیے اپنی حمایت پر زور دیا اور ٹھوس تعاون کے قیام کی جانب کام کرنے کے اپنے ارادے کا اظہار کیا۔ .

iv۔ فضلہ اور سرکلر اکانومی پر، خاص طور پر دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور تجربات کے تبادلے کو مزید تیز کرنے کے لیے، مشترکہ ورکنگ گروپ کی طرف سے پیدا کیے گئے اچھے مواقع۔ انہوں نے ایس ڈی جی ہدف 14.1 میں مقرر کردہ سمندری ماحول میں گندگی، خاص طور پر پلاسٹک کے داخل ہونے کو روکنے کے لیے، بامقصد اہداف اور پالیسیوں کے موثر اور موثر نفاذ کی حمایت کرتے ہوئے ہند-جرمن ماحولیاتی تعاون کو جاری رکھنے اور اسے تیز کرنے پر اتفاق کیا اور خاص طور پر ایس ڈی جی کا ہدف 8.2 (ٹیکنالوجیکل اپ گریڈنگ اور اختراع)، 11.6 (میونسپل اور دیگر فضلہ کا انتظام) اور 12.5 (کچرے کی ری سائیکلنگ اور کمی)کی عمل درآمد پر توجہ مرکوز کی۔ ہندوستان اور جرمنی نے پلاسٹک کی آلودگی پر عالمی قانونی طور پر پابند معاہدہ قائم کرنے کے لیے یواین ای اے میں قریبی تعاون کرنے پر اتفاق کیا۔

v۔ گرین اربن موبلٹی پر انڈو-جرمن شراکتداری 2019 میں شروع کی گئی اور بنیادی ترقیاتی تعاون کا پورٹ فولیو تیار کیا گیا ہے۔ تیز رفتار کارروائی اور تعاون کا تصور نقل و حمل کے پائیدار طریقوں، جیسے میٹرو، ہلکی میٹرو، ایندھن سے چلنے والے کم اخراج اور الیکٹرک بس سسٹم، نان موٹرائزڈ ٹرانسپورٹ، اور سب کے لیے پائیدار نقل و حرکت کے لیے ابتدائی مربوط منصوبہ بندی کی سہولت فراہم کرنے کے لیے2031 تک شراکت داری میں مشترکہ کام کے لیے ٹھوس اہداف پر کام کرنے کا نقطہ نظر تصور کیا گیا ہے۔

vi۔ نیتی آیوگ اور بی ایم زیڈ کے درمیان ملک کے پہلے ایس ڈی جی اربن انڈیکس اور ڈیش بورڈ (2021-22) کو تیار کرنے میں تعاون کا مقصد، شہر کی سطح پر ایس ڈی جی لوکلائزیشن کو مضبوط بنانا اور اعدادوشمار پر مبنی فیصلہ سازی کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ، ملک میں ضلع کی سطح پر مزید ایس ڈی جی کے نفاذ کے منصوبوں کو فروغ دینا ہے۔

22۔ دونوں فریقوں نے بین الاقوامی اسمارٹ سٹیز نیٹ ورک کے اندر شہری ترقی پر اپنا کامیاب تعاون جاری رکھنے کے اپنے ارادے کا اعادہ کیا۔ اسمارٹ سٹیز کے موضوع پر کثیر جہتی تجربے کے اشتراک اورآموزش کو فروغ دینے کے لیے انہوں نے 2022 میں ایک باہمی اسمارٹ سٹی آن لائن سمپوزیم کرنےپر اتفاق کیا۔

23۔ دونوں فریقوں نے پائیدار شہری ترقی پر مشترکہ ہند-جرمن ورکنگ گروپ کی باقاعدہ میٹنگوں کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا نیز پیرس معاہدے اور ایجنڈا 2030 کے ذریعے طے شدہ مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے پائیدار اور لچکدار شہروں کے اہم کردار کو تسلیم کیا۔

24۔ دونوں فریقوں نے زراعت، خوراک کی صنعت اور صارفین کے تحفظ پر مشترکہ ورکنگ گروپ کے تعمیری کردار کی توثیق کی، جس نے مارچ 2021 میں اپنی آخری میٹنگ کی تھی۔ انہوں نے حاصل شدہ نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا اور شعبوں میں موجودہ مفاہمت ناموں کی بنیاد پر پائیدار زرعی پیداوار، خوراک کی حفاظت، زرعی تربیت اور ہنر مندی، فصل کے بعد کا انتظام اور زرعی لاجسٹکس تعاون کے لئے مسلسل آمادگی ظاہر کی ۔

25۔ دونوں حکومتوں نے پائیدار زرعی پیداوار کی ابتدائی بنیاد کے طور پر اعلیٰ معیار کے بیجوں تک کسانوں کی رسائی کو فروغ دینے میں تعاون کرنے کے لیے، ہندوستانی بیج کے شعبے میں کامیاب فلیگ شپ پروجیکٹ کے آخری مرحلے کی تعریف کی۔ انہوں نے اگست 2021 میں شروع ہونے والے دوسرے دو طرفہ تعاون کے منصوبے کو نوٹ کیا، جس کا مقصد ہندوستان کی زرعی منڈی کی ترقی کو مضبوط اور جدید بنانے کے لیے جاری اصلاحاتی کوششوں کی حمایت کرنا ہے۔

26۔ دونوں ملکوں نے موجودہ تعاون کے معاہدوں کی بنیاد پر فوڈ سیفٹی کے شعبے میں تعاون کی سرگرمیوں کو فروغ دینے پر آمادگی ظاہر کی۔

27۔ دونوں فریقوں نے جرمن ایگری بزنس الائنس (جی اے اے) اور ایگریکلچر سکل کونسل آف انڈیا (اے ایس سی آئی) کے درمیان "انڈو-جرمن سنٹرز آف ایکسیلنس ان ایگریکلچر" کے قیام پر دستخط کیے گئے مفاہمت نامے کو تسلیم کیا جس کا مقصد ہندوستان میں زراعت میں عملی مہارت کی ترقی، کسانوں اور اجرت پر کام کرنے والوں کی مہارتوں میں فرق کو ختم اور اپ گریڈنگ کو فروغ دینا ہے۔

28۔ دونوں فریقوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ خوراک اور زراعت کے شعبے میں ٹیکنالوجی اور علم کی منتقلی زیادہ پائیدار خوراک کے نظام کی کلید ہے اور یہ کہ "بندیس  انسٹیٹوٹ فر رسیکوبی ویرتنگ "(بی ایف آر) اور ایف ایس ایس اے آئی کے ذریعہ خوراکی تحفظ کے شعبے میں تیار کردہ تحقیقی تعاون کے منصوبے شروع کیے جا سکتے ہیں۔

29۔ بین الاقوامی شمسی اتحاد (آئی ایس اے): دونوں فریقوں نے شمسی توانائی کے شعبے میں ہندوستانی اور جرمنی کی اسٹریٹجک ترجیحات اور اس سے وابستہ عالمی تعاون کی کوششوں کی ہم آہنگی کی بنیاد پر تعاون اور حمایت کو گہرا کرنے پر اتفاق کیا۔

30۔ انسوریزیلنس عالمی شراکتداری اور تباہکاری سے متعلق لچکدار بنیادی ڈھانچےکا اتحاد: دونوں فریقوں نے ماحولیاتی اور آفات کے خطرات کے خلاف رسک فنانس اور انشورنس کے حل کے ساتھ ساتھ عالمی اقدام برائے ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ کے ذریعے صلاحیت سازی پر تعاون کو مضبوط کرنے پر اتفاق کیا۔ جرمنی نے انسوریزیلنس عالمی شراکتداری کا رکن بننے کے ہندوستانی اعلان کا خیر مقدم کیا۔

31۔ دونوں فریقوں نے ایس ڈی جیز میں جدت اور سرمایہ کاری کے لیے پبلک سرکاری نجی شراکتداری کے تناظر میں، خاص طور پر ڈیولو پی پی پی اور نجی شعبےکو متحرک کرنے کے لیے فنڈنگ کے منظم طریقہ کار کے ذریعے، ہندوستانی اور جرمن کےنجی شعبے کے ساتھ تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔

32۔ دونوں اطراف نے اقوام متحدہ کی 2023 واٹر کانفرنس کی تیاری کے لیے اپنی تعریف کا اظہار کیا اور ایس ڈی جی 6 اور پانی سے متعلق دیگر اہداف اور 2030 کے ایجنڈا برائے پائیدار ترقی کے اہداف کے لیے اپنی حمایت پر زور دیا۔

تجارت، سرمایہ کاری اور ڈیجیٹل تبدیلی کے لیے شراکت داری

33۔ قوانین پر مبنی، کھلی، جامع، آزاد اور منصفانہ تجارت کی مسلسل پابندی اور اہمیت کی تعریف کرتے ہوئے، جرمنی اور ہندوستان نے کثیرالجہتی تجارتی نظام کے مرکز اور ترقی پذیر ممالک کو عالمی تجارتی نظام میں ضم کرنے کے مرکزی ستون کے طور پر، ڈبلیو ٹی او کی اہمیت کو اجاگر کیا۔دونوں حکومتوں نے ڈبلیو ٹی او کے اصولوں اور افعال کو مضبوط بنانے کے مقصد سے، خاص طور پر، اپیلیٹ باڈی کی خود مختاری کے ساتھ ساتھ دو سطحی اپیلیٹ باڈی کے تحفظ کے لیے، اس میں اصلاحات کا عہد کیا۔

34۔ جرمنی اور ہندوستان اہم تجارتی اور سرمایہ کاری کے شراکت دار ہیں۔ دونوں فریقوں نے یورپی یونین اور ہندوستان کے درمیان آزاد تجارت کے معاہدے، سرمایہ کاری کے تحفظ کے معاہدے اور جغرافیائی اشارے پر ایک معاہدے پر ہونے والے آئندہ مذاکرات کے لیے، اپنی مضبوط حمایت کا اظہار کیا اور دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھانے کے لیے اس طرح کے معاہدوں کے وسیع امکانات پر روشنی ڈالی۔

35۔ جرمنی اور ہندوستان نے ایک پائیدار اور جامع اقتصادی بحالی کے ایک لازمی حصے کے طور پر، کاروبار اور انسانی حقوق پر اقوام متحدہ کے رہنما اصولوں اور کثیر اقوام اداروں کے لیے اوای سی ڈی کے رہنما خطوط کو لاگو کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ دونوں حکومتوں کا مقصد سپلائی چینز کو مزید لچکدار، متنوع، ذمہ دار اور پائیدار بنانا ہے۔ دونوں حکومتیں اس بات کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت کو اجاگر کرتی ہیں کہ بین الاقوامی ماحولیاتی، مزدوری اور سماجی معیارات کو برقرار رکھتے ہوئے سپلائی چین اقتصادی فوائد لانا جاری رکھ سکتی ہیں۔

36۔ دہائیوں میں سب سے بڑی عالمی ملازمتوں اور سماجی بحرانوں میں سے ایک کے پس منظر میں، دونوں فریقوں نے پائیدار لیبر مارکیٹس کی تعمیر کے لیے مل کر کام کرنے کی اہمیت کو تسلیم کیا اور ایک لچکدار، جامع، صنفی جوابدہ اور وسائل کی موثر بحالی کی سہولت فراہم کرنے کے مقصد کو تسلیم کیا۔ اس کا مقصد روزگار اور مہذب کام کو فروغ دینا، دوبارہ اور اعلیٰ تربیت کی پالیسیوں کا تعارف کراناجو کام کرنے کی عمر کے تمام لوگوں کو کل کا کام کرنے کے قابل بناتی ہے، اور سماجی تحفظ کے جوابدہ نظام جو غربت سے لڑ سکتے ہیں اور عدم مساوات کو کم کر سکتے ہیں، جبکہ مستقبل میں پائیدار ترقی میں اپنی حصہ رسدی کر سکتی ہیں۔

37۔ جرمنی نے 2017 میں ہندوستان کی طرف سے آئی ایل او کے کنونشن 138 اور 182 کی توثیق کا خیر مقدم کیا۔ دونوں فریقوں نے ایس ڈی جی 8.7 کے مطابق بچوں اور جبری مشقت سے لڑنے کی اہمیت پر زور دیا اور ان شعبوں میں اپنے تعاون کو مضبوط کرنے کا ارادہ کیا۔ انہوں نے قومی اور بین الاقوامی پالیسیوں پر مزید تبادلے کا خیرمقدم کیا تاکہ اچھے کام کو یقینی بنایا جائے اور اسے فروغ دیا جا سکے اور کہ پلیٹ فارم اکانومی جیسےکام کی نئی شکلوں میں مناسب سماجی تحفظ فراہم کیا جاسکے۔

38۔ دونوں فریقوں نے تکنیکی، اقتصادی اور سماجی تبدیلی کے لیے ایک کلیدی محرک کے طور پر، ڈیجیٹل تبدیلی کی اہمیت کو تسلیم کیا۔ انڈو-جرمن ڈیجیٹل ڈائیلاگ، انٹرنیٹ گورننس، ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز اور ڈیجیٹل بزنس ماڈلز جیسےڈیجیٹل موضوعات پر تعاون کو آسان بنانے کا ایک اہم ذریعہ ہے۔ اس کے ساتھ ہی، انہوں نے صنعت سے چلنے والے انڈو-جرمن ڈیجیٹل ایکسپرٹس گروپ جیسے دیگر موجودہ اقدامات کے ساتھ ہم آہنگی سے فائدہ اٹھانے کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کیا۔

39۔ ٹیکس کے شعبے میں، دونوں فریقوں نے 8 اکتوبر 2021 کو او ایسی ڈی کے جامع فریم ورک آن بیس ایروشن اینڈ پرافٹ شفٹنگ (بی ای پی ایس) میں طے پانے والے دو ستونوں کے حل کے معاہدے کا خیر مقدم کیا۔ یہ عمل جامع ہوگا اور تمام کاروباروں کے لیے ایک منصفانہ سطح کے کھیل کا میدان قائم کرکے بین الاقوامی ٹیکس نظام کے استحکام میں حصہ رسدی کرے گا جو نقصان دہ دوڑ کو نیچے تک روکے گا، ٹیکس کی جارحانہ منصوبہ بندی کو ختم کرے گا اور اس بات کی ضمانت دے گا کہ آخر کار کثیر القومی ادارے ٹیکس کا اپنا منصفانہ حصہ ادا کریں۔ جرمنی اور ہندوستان نے دونوں ستونوں کے تیز اور موثر نفاذ کی حمایت کے لیے آمادگی ظاہر کی۔ ہندوستان اور جرمنی نے دوہرے ٹیکس سے بچنے کے معاہدے میں ترمیم کرنے والے پروٹوکول کو جلد مکمل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

40۔ دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے میدان میں، دونوں فریقوں نے ہند-جرمن فاسٹ ٹریک میکانزم کے کامیاب فارمیٹ کو جاری رکھنے کے لیے اپنی تیاری پر زور دیا، جو موجودہ اور مستقبل کے سرمایہ کاروں کے لیے ایک اہم حوالہ ثابت ہوا ہے۔ فاسٹ ٹریک میکانزم کی ششماہی میٹنگوں کے علاوہ، دونوں فریق کاروبار کرنے میں آسانی کے حوالے سے کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کے سیکٹر کے مخصوص عمومی مسائل پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے باقاعدگی سے ایک دوسرے کے ساتھ مشغول رہیں گے۔

41۔ دونوں فریقوں نے کارپوریٹ مینیجرز کے لیے تربیتی پروگرام ("مینیجر پروگرام") کو لاگو کرکے دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے اپنی تیاری کا اعادہ کیا۔ اس تناظر میں، دونوں اطراف نے ایک مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کا خیرمقدم کیا جس کے ذریعے انہوں نے صنعت کے ایگزیکٹوز کے لیے تربیتی پروگرام کو لاگو کرنے میں مل کر کام کرنے کا اہتمام کیا۔ دونوں فریقوں نے اطمینان کے ساتھ واضح کیا کہ اس تعاون نے دوطرفہ تجارت اور تجارت کی ترقی میں ٹھوس نتائج حاصل کرنے، کاروباری ایگزیکٹوز کے درمیان ذاتی اور کاروباری روابط کو مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی مفاہمت کو گہرا کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

42۔ ہندوستان نے ریلوے سیکٹر میں جرمن کمپنیوں کی تکنیکی مہارت کا اعتراف کیا۔ 2019 میں جرمن کی وفاقی وزارت اقتصادی امور اور توانائی اور ہندوستانی وزارت ریلوے کے درمیان ریلوے میں مستقبل کے تعاون پر دستخط کیے گئے۔ مشترکہ اعلامیہ کی بنیاد پر دونوں فریقوں نے، ہندوستانی ریلوے کا 2030 تک خالص صفر کرنے کی خواہش، تیز رفتاری اور توانائی کی بچت والی ٹیکنالوجیز میں مزید تعاون کرنے میں اپنی مسلسل دلچسپی کو اجاگر کیا۔

43۔ جرمنی اور ہندوستان نے گلوبل پروجیکٹ کوالٹی انفراسٹرکچر (جی پی کیو آئی) کے اندر انڈو-جرمن ورکنگ گروپ کے لیے اپنی تعریف کا اظہار کیا کہ وہ معیار کاری، ایکریڈیٹیشن، موافقت کی تشخیص اور مارکیٹ کی نگرانی کے شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔ دونوں فریقوں نے ورکنگ گروپ کی 8ویں سالانہ میٹنگ کے دوران دستخط کیے، 2022 کے ورک پلان کو نوٹ کیا جو ڈیجیٹلائزیشن، سمارٹ اور پائیدار کاشتکاری/زراعت اور سرکلر اکانومی کے شعبوں میں تعاون کے نئے شعبوں کی نشاندہی کرتا ہے۔

44۔ دونوں حکومتوں نے اسٹارٹ اپ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا اور اسی تناظر میں اسٹارٹ اپ ا نڈیا اور جرمن ایکسلریٹر (جی اے) کے درمیان جاری تعاون کی تعریف کی۔ انھوں نے جی اے کے 2023 کے بعد سے، انڈیا مارکیٹ رسائی کی پیش کش کرتے ہوئے، اپنی حمایت میں مزید اضافہ کرنے کے اپنے ارادے کا خیر مقدم کیا اور اسٹارٹ اپ انڈیا کی تجویز کا جی اے کے ساتھ شراکت داری  میں ایک مشترکہ مشغولیاتی ماڈل تیار کرنے کے لیے، دونوں ا سٹارٹ اپ کمیونٹیز کے لیے  وسیع معاونت کی حمایت کی۔

سیاسی اور علمی تبادلے، سائنسی تعاون، افرادی قوت اور لوگوں کی نقل وحرکت کے لیے شراکت داری۔

45۔ دونوں ملکوں نے  لوگوں کے درمیان فعال تبادلے کا خیر مقدم کیا جس میں طلباء، تعلیمی اور پیشہ ور افرادی قوت شامل ہیں۔ فریقین نے اپنے اعلیٰ تعلیمی نظام کی بین الاقوامی کاری کو وسعت دینے ،دونوں ممالک کے اختراعات اور تحقیقی پس منظر کو ایک دوسرے سے منسلک کرنے اور پیشے ورانہ تعلیمی اور تربیت کے لیے دوہرے ڈھانچے کو مضبوط بنانے کی غرض سے ایک دوسرے کے کوششوں کی حمایت کرنے پر اتفاق کیا۔

46۔ جرمنی اور ہندوستان نے، دونوں ملکوں کے درمیان تعلیم اور ہنرمندی کی ترقی کے شعبے میں بڑھتے ہوئے تبادلوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور مزید تعاون میں مشغول ہونے کے ارادے کا اظہار کیا۔ دونوں حکومتوں نے ڈیجیٹل تیاری کورسز (اسٹڈی این کولیج) کے قیام کے لیے ستائش ظاہر کی تاکہ مستفید ہندوستانی طلباء کو جرمن یونیورسٹیوں میں انڈر گریجویٹ کورسز پورے کرنے کے قابل بنایا جاسکے۔ ہندوستانی حکومت طلباء کے تبادلے کی حوصلہ افزائی کرے گی اور ہندوستان میں مطالعہ جیسے پروگراموں کے تحت اعلیٰ تعلیمی اداروں (ایچ ای آئیز) میں جرمن کے طلباء کے داخلے کی سہولت فراہم کرے گی۔ دونوں حکومتوں نے ہندوستانی اور جرمن یونیورسٹیوں کے درمیان تعاون کی جستجو کے لیے؛ مشترکہ ڈگری اور دوہری ڈگریوں کی شکل میں، یونیورسٹی کی سطح پر کوششوں کا بھی خیر مقدم کیا۔

47۔اس بات کو تسلیم کرتے ہوئے کہ ہند-جرمن جامع تحقیق وترقی کی ساجھے دا ری کو متحرک کرنے کے لیے تعلیمی-صنعتی تعاون کلیدی حیثیت رکھتا ہے؛ دونوں فریقوں نے ہند-جرمن سائنس اور ٹیکنالوجی مرکز (آئی جی ایس ٹی سی) کے ضمن میں حالیہ اقدامات کا خیرمقدم کیا جس کا مقصد نوجوان ہندوستان تحقیق کاروں کی صنعتی نمائش کے لیے، صنعتی رفاقتوں کی حمایت کرنا ہے۔ ایک جرمن صنعتی ماحولیاتی نظام میں، سائنس اور انجینئرنگ کی تحقیق میں خواتین کی شمولیت (وائزر)پروگرام ، جاری ایس اور ٹی پروجیکٹ میں خواتین تحقیق کاروں کے پس منظر میں داخلے کی سہولت فراہم کرتا ہے اور ابتدائی کیریئرس کی رفاقتوں میں،  ہند-جرمن ایس اور ٹی تعاون کے لیے ایک جامع ماحولیاتی نظام تشکیل دیتا ہے۔

48۔ انھوں نے خصوصی طور پر دوطرفہ سائنسی تعاون کی بنیادوں میں سے ایک کے طور پر اینٹی پروٹون اور آیون تحقیق (فیئر) کے لیے بین الاقوامی سہولت کے حصول کی غرض سے اپنی حمایت کا اظہار کیا۔

49۔ دونوں ملکوں نے ہندوستان اور جرمنی کے درمیان جامع مائیگریشن اور موبیلیٹی شراکت داری پر دوطرفہ معاہدے سے متعلق بات چیت کو حتمی شکل دینے کا خیر مقدم کیا جسے کے آج انگریزی زبان میں معاہدے کے مسودے کے آغاز سے دستاویز کی شکل دی گئی ہے۔ ا نھوں نے  معاہدے پر جلد دستخط کرنے اور اسے نافذ کرنے کے لیے کارروائی کرنے پر اتفاق کیا۔ فریقین نے طلباء، پیشہ ور اور محققین کی دوطرفہ نقل وحرکت کو آسان بنانے کے ساتھ ساتھ ، غیرقانونی نقل مکانی کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اس معاہدے کی ا ہمیت کو اجاگر کیا۔

50۔ دونوں حکومتوں نے جرمنی کی روزگار کی وفاقی ایجنسی  (بی اے) اور ریاست کیرالہ کی طرف سے ہنرمند، صحت مند اور دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں کی نقل مکانی کے حوالے سے تعیناتی کے معاہدے پر دستخط کا خیر مقدم کیا۔ایک جامع ’’ٹرپل-ون-اپروچ‘‘ کا اطلاق کرتے ہوئے ،اس کا مقصد  اصل ملک اور میزبان ملک کے سا تھ ساتھ تارکین وطن کو بھی فائدہ پہنچانا ہے۔ انھوں نے ریاست کیرالہ کے ساتھ روزگار فراہم کرنے کے معاہدے سے تجاوز کرتے ہوئے اپنے تعاون کو بڑھانے کے مقصد کامزید خیر مقدم کیا۔اس میں مختلف پیشے وارانہ گروپ نے ہندوستان کی دیگر ریاستوں کے ساتھ جرمنی اور ہندوستان میں مزدوروں کی منڈیوں کے سا تھ ساتھ خود تارکین وطن کے مفاد پر بھی مناسب خیال رکھا جائے گا۔

51۔  دونوں حکومتوں نے جرمن سماجی حادثاتی انشورینس ( ڈی جی یو وی)اور ہندوستان کی قومی تحفظاتی کونسل (این ای سی) کے ذریعے کام کرنے کی جگہ پر تحفظ اور صحت نیز سماجی تحفظ کے شعبے میں مفاہمت نامے پر دستخط کرنے کا بھی خیر مقدم کیا جو کہ حادثات میں کمی کو ممکن بنائے گا۔ کام سے متعلق حادثات اور بیماریاں اور پیشے وارانہ حفاظت اور صحت نیز سماجی تحفظ کےشعبے میں تعاون سے متعلق جرمن سماجی حادثاتی بیمہ (ڈی جی یو وی) اور ہندوستان کے ڈائریکٹوریٹ جنرل فیکٹری ایڈوائس سروس اینڈ لیبر انسٹی ٹیوٹ (ڈی جی ایف اے ایس ایل آئی) کے ذریعے اس مفاہمت نامے پر دستخط کئے گئے۔

52۔ دونوں حکومتوں نے ہندوستان اور جرمنی کے درمیان کثیر ثقافتی تبادلوں اور تعلیمی تعاون  نیز گوئٹے انسٹی ٹیوٹ، جرمن اکیڈمک ایکسچینج سروس ( ڈی اے اے ڈی)، یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی)، تکنیکی تعلیم کی کل ہند کونسل (اے آئی سی ٹی ای) کے اہم کردار کی بھی تعریف کی۔ انھوں نے اس سلسلے میں دیگر متعلقہ اداروں، تعلیمی اور مکالمے کی شکلوں کے ذریعے ایسے راستوں کو آسان بنانے میں جرمن سیاسی بنیادوں کے کردار کو تسلیم کیا۔

عالمی صحت کے لیے شراکت داری

53۔ اس بات کو تسلیم کرتے ہوئے کہ کووڈ-19 وبا کھلے معاشروں اور کثیر الجہتی تعاون کی لچک کوثابت کرنے کے لیے نازک امتحان پیش کر رہا ہے اور اس کے لیے کثیر الجہتی رد عمل کی ضرورت ہے؛ دونوں حکومتوں نے طبی فراہمی کے سلسلے کے تحفظ کو یقینی بنانے، عالمی تیاریوں کو مستحکم کرنے میں تعاون کرنے پر بھی اتفاق کیا۔ صحت کی ہنگامی صورتحال اور مستقبل کے  زونوٹک کے خطرات کو کم کرنا اور واحد صحت رسائی اپنانا اس میں شامل ہے۔ فریقین نے صحت کے بین ا لاقوامی کام اور مستقبل میں ابھرنے وا لی وبا کا جواب دینے کے لیے، اس کی صلاحیت کی ہدایت کاری اور ہم آہنگی کرنے والی اتھارٹی کے طور پر، ڈبلیو ایچ او کو اصلاحات اور اسے مستحکم بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ انھوں نے اقتصادی بحالی میں مدد کے لیے کاروبار اور سیاحت کے لیے لوگوں کی آزادانہ نقل وحرکت میں سہولت فراہم کرنے کی اہمیت کو تسلیم کیا اور کووڈ-19 کی ویکسینز اور ویکیسی نیشن سرٹیفکیٹس کی باہمی شناخت پر تعاون بڑھانے سے بھی اتفاق کیا۔

54۔ دونوں فریقوں نے اترپردیش کے باندہ شہر میں سیفٹی لیول IV لیباریٹری (بی ا یس ایل-4) کے قیام کے لیے تکنیکی مدد فراہم کرنے میں ہندوستان کے بیماریوں کو کنٹرول کرنے  کے قومی مرکز (این سی ڈی سی) اور جرمنی کے رابرٹ-کوچ-انسٹی ٹیوٹ (آر کے آئی) کے درمیان  انتہائی پیتھوجینک جانداروں کی جانچ کے لیے تعاون کا خیر مقدم کیا۔

55۔دونوں حکومتوں نے جمہوریہ ہندوستان کی سرکار کی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی  ادویات کے معیار کو کنٹرول کرنے کی مرکزی تنظیم ( سی ڈی ا یس سی او) اور  جرمنی کی ادویات اور طبی آلات کے لیے وفاقی ادارے نیز وفاقی جرمنی کی پول-اہرلچ-انسٹی ٹیوٹ کے درمیان  ایک مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کرکے طبی مصنوعات کے ضابطے کے شعبے میں تعاون کو مستحکم کرنے کے اپنے ارادے کا اظہار کیا۔

56۔دونوں رہنماؤں نے چھٹی آئی جی سی میں ہونے والی بات چیت پر اطمینان کا اظہار کیا اور ہند-جرمن جامع ساجھے داری کو مزید وسعت دینے اور گہرا کرنے کے لیے اپنے مکمل عزم کا اعادہ کیا۔ وزیر اعظم مودی نے چانسلر سکولز کی گرمجوشی اور  چھٹی آئی جی سی کے لیے ہندوستانی وفد کی میزبانی کرنے کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔ ہندوستان اگلے آئی جی سی کی میزبانی کرنے کا منتظر ہے۔

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
India’s organic food products export reaches $448 Mn, set to surpass last year’s figures

Media Coverage

India’s organic food products export reaches $448 Mn, set to surpass last year’s figures
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister lauds the passing of amendments proposed to Oilfields (Regulation and Development) Act 1948
December 03, 2024

The Prime Minister Shri Narendra Modi lauded the passing of amendments proposed to Oilfields (Regulation and Development) Act 1948 in Rajya Sabha today. He remarked that it was an important legislation which will boost energy security and also contribute to a prosperous India.

Responding to a post on X by Union Minister Shri Hardeep Singh Puri, Shri Modi wrote:

“This is an important legislation which will boost energy security and also contribute to a prosperous India.”