نئی دہلی،18/ نومبر      جمہوریہ مالدیپ کے صدر عزت مآب ابراہیم محمد صالح نے ہندوستان کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کاخیر مقدم کیا اور صدارتی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے  مالدیپ کا دورہ کرنے  کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے مدعو کرنے کے خصوصی سلوک کے لیے صدر صالح کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے جمہوریہ مالدیپ کے عوام کو جمہوریت، جو کہ امن، خوشحالی اور استحکام کے لیے ضروری ہے، کو مستحکم کرنے  کے لیے ہندوستان کے عوام کی جانب سے مبارکباد اور نیک خواہشات بھی پیش کیں۔

دونوں لیڈروں نے ہندوستان اور مالدیپ کے درمیان تعلقات کی مضبوطی کا ذکر کرتے ہوئے مالدیپ کے صدر کے طور پر جناب صالح کے انتخاب سے تعاون اور دوستی کے مضبوط رشتوں کی تجدید  کے بارے میں اعتماد کا بھی اظہار کیا۔

اپنی میٹنگ کے دوران دونوں لیڈر بحرہند میں امن اور سلامتی برقرار رکھنے کی اہمیت  پر متفق ہوئے اور دونوں نے خطے کے استحکام کے لیے ایک دوسرے کی تشویش اور خواہشات کو بھی اہمیت دی۔

دونوں لیڈروں نے خطے کے اندر اور کہیں بھی دہشت گردی سے مقابلہ کرنے میں اپنی غیر متزلزل عہد بندی اور  مزید تعاون کے لیے حمایت کا بھی اظہار کیا۔

صدر صالح نے وزیر اعظم مودی کو اس خطرناک معاشی صورتحال سے بھی آگاہ کیا جس کا کہ ان کے عہدہ سنبھالنے کے وقت  ملک سامنا کر رہا ہے۔ دونوں لیڈروں نے ان طریقوں کے بارے میں بات چیت کی جن کے ذریعے خصوصی طور پر  مالدیپ کے عوام کے ساتھ اپنی عہد بندی کو پورا کرنے میں نئی حکومت کی مدد کرنے میں ہندوستان ترقیاتی شراکت داری جاری رکھ سکتا ہے۔ صدر صالح نے خصوصی طور پر مکانات اور بنیادی ڈھانچے کی بڑھتی ہوئی ضرورت کے ساتھ ساتھ باہری جزائر میں پانی اور سیوریج سسٹم قائم کرنے کی ضرورت کا ذکر کیا۔

وزیر اعظم مودی نے صدر صالح کو   پائیدار سماجی اور اقتصادی ترقی کے حصول میں مالدیپ کی مدد کرنے میں ہندوستان کی مستحکم عہد بندی کا یقین دلایا۔ انھوں نے ہر ممکن طریقے سے مدد کرنے میں ہندوستان کے تیار ہونے کی بات بھی کہی اور مشورہ دیا کہ مالدیپ کی ضرورتوں کے مطابق تفصیلات تیار کرنے کے لیے دونوں  فریقوں کو جلدی سے جلدی ملاقات کرنی چاہئے۔

وزیر اعظم مودی نے دونوں ملکوں کے باہمی مفاد کے لیے مختلف شعبوں میں مالدیپ میں سرمایہ کاری کے لیے ہندوستانی کمپنیوں کو موقع دیئے جانے کا بھی خیر مقدم کیا۔ دونوں ملکوں  کے درمیان بڑے پیمانے پر سفر کرنے کے لیے دونوں ملکوں کے شہریوں کی ضرورت کا احساس کرتے ہوئے لیڈروں نے ویزا کے طریقہ کار کو آسان بنانے کی ضرورت پر بھی اتفاق کیا۔

وزیر اعظم مودی نے صدر صالح کو مدعو کیا کہ وہ  جلد سے جلد جب بھی انھیں آسانی ہو ہندوستان کا سرکاری دورہ کریں۔ صدر صالح نے بڑی خوشی کے ساتھ دعوت کو قبول کیا۔

مالدیپ کے امور خارجہ کے وزیر آگے کی بات چیت کے لیے اور ہندوستان میں صدر صالح کے آئندہ سرکاری دورے کی تیاری کے لیے 26 نومبر کو ہندوستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔

صدر صالح نے اس امید کا اظہار کیا کہ وزیر اعظم مودی مستقبل قریب میں مالدیپ کا سرکاری دورہ کریں گے۔ وزیر اعظم مودی نے بشکریہ اس دعوت کو قبول کیا۔

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season

Media Coverage

Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi