عالمی نمو صرف 3 فیصد سے زیادہ ہے، جو اس صدی کے آغاز کے بعد سب سے کم ہے، جب وباءتک ترقی کا اوسط تقریباً 4 فیصد تھا۔ ساتھ ہی ، ٹیکنالوجی بہت تیز رفتاری سے آگے بڑھ رہی ہے، اور اگر یکساں طور پربروئے کار لائی جائے ، تو یہ ہمیں ترقی کو تیز کرنے، عدم مساوات کو کم کرنے اور پائیدار ترقی کے اہداف(ایس ڈی جیز) کو حاصل کرنے کے لیے خلاء کو پر کرنے کی سمت ایک بڑا اور تاریخی قدم اٹھانے کا موقع فراہم کرتی ہے۔
ایس ڈی جیز کی جانب پیش رفت کو تیز کرنے کے لیے جامع ڈجیٹل تبدیلی کی ضرورت ہے۔ کئی جی-20 ممالک کے تجربات نے ثابت کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت(اے آئی) کے ذریعے بہتر ڈیزائن کردہ ڈجیٹل پبلک انفراسٹرکچر (ڈی پی آئی) کی ترقی کے لیے ڈیٹا کو استعمال کرنے، نئی ملازمتیں پیدا کرنے اور صحت اور تعلیم کے بہتر نتائج فراہم کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔جی-20 ممالک کی طرف سے ان کے زیادہ وسیع پیمانے پر اپنانے سے شہریوں کی زندگیوں میں ایک مثالی تبدیلی آنے کا امکان ہے، جو متحرک جمہوری اصولوں پر ان کے اعتماد کو زندہ کرتے ہیں۔ اس تناظر میں، ہم مستقبل میں اقوام متحدہ کے سربراہ اجلاس میں گلوبل ڈجیٹل کمپیکٹ کو اپنانے کو یاد کرتے ہیں۔ ہم 2024 میں مصر کی راجدھانی قاہرہ میں منعقد ہوئی عالمی ڈی پی آئی سمٹ کا بھی خیرمقدم کرتے ہیں۔
روزگار کی تخلیق کے ساتھ ساتھ ترقی کے فوائد صرف اسی صورت میں حاصل کیے جاسکتے ہیں جب ٹیکنالوجی کے نظام ہر شہری پر توجہ مرکوز کرے، جس سے چھوٹے اور بڑے کاروباروں کو ان کے ساتھ جڑنے کی اجازت دی جائے تاکہ خاندانوں اور محلوں کی معاش کو بہتر بنایا جاسکے۔ ایسا اس وقت ہوتا ہے جب اس طرح کے نظام کو شامل کرنے، ترقی پر مبنی، محفوظ اور افراد کی رازداری کا احترام کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہو۔ مارکیٹ پلیس میں، ایسے نظام جو مشترکہ ڈیزائن کے اصولوں پر عمل کرتے ہیں – جیسے کہ کھلا، ماڈیولر، انٹرآپریبل، اور اسکیل ایبل – نجی شعبے کو ٹیکنالوجی کے نظام اور ایک دوسرے سے منسلک کرنے کے قابل بناتے ہیں، جو ای کامرس، صحت کی دیکھ بھال، تعلیم اور مالیات جیسے متنوع شعبوں کی خدمت کرتے ہیں۔ وقت گزرنے کے ساتھ، جیسے جیسے آبادی بڑھتی ہے اور جیسے جیسے ملک کی ضروریات بدلتی ہیں، نظام قدرتی طور پر ڈھال لیتے ہیں۔
وقت کے ساتھ ٹیکنالوجی کی ہموار منتقلی کے لیےڈی پی آئی، اے آئی اور ڈیٹا کو بروئے کارلانے اور پھیلانے کے لیے ٹیکنالوجی کے غیر جانبدار انداز کو اپنانے کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ مارکیٹ کے شرکاء اور ترقی کے لیے ایک سازگار ماحول پید ا کیا جاسکے ۔ یہ نقطہ نظر زیادہ مسابقت اور جدت طرازی کی حمایت کرنے اوروسیع معیشت کی ترقی کو متحرک کرنے اور ڈجیٹل معیشت میں تفاوت کو کم کرنے کے لیے سازگار ہے۔
اس تعیناتی کی کلید ڈیٹا گورننس کے لیے منصفانہ اور مساوی اصولوں کا قیام ہے تاکہ ڈیٹا کے تحفظ اور انتظام، رازداری اور سلامتی کو حل کیا جا سکے، جبکہ مارکیٹ کے شرکاء کو املاک دانش کے حقوق اور ان کی خفیہ معلومات کا تحفظ فراہم کیا جائے۔
اعتماد زیادہ تر خوشحال جمہوریتوں کی بنیاد ہے اور یہ تکنیکی نظام کے لیے مختلف نہیں ہے۔ ان نظام پر عوام کا اعتماد پیدا کرنے کے لیے آپریشنز میں شفافیت، شہریوں کے حقوق کا احترام کرنے کے لیے مناسب تحفظات، اور ان کی حکمرانی میں انصاف کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس وجہ سے، فاؤنڈیشن اور فرنٹیئر اے آئی ماڈلز جو متنوع اور مناسب طریقے سے نمائندہ ڈیٹا سیٹس پر تربیت یافتہ ہیں جو زبان اور ثقافت کے تنوع سے آگاہ ہیں ضروری ہیں، تاکہ وہ دنیا بھر کے متنوع معاشروں کو فائدہ پہنچا سکیں۔