فرانس کے صدر عزت مآب جناب ایمانوئل میکروں کی دعوت پر ، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہند-فرانس اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی 25 ویں سالگرہ کے موقع پر جمہوریہ فرانس کے قومی دن پر مہمان اعزازی کے طور پر ایک تاریخی دورہ مکمل کیا۔ جنوری 1998 میں، تبدیلی اور غیر یقینی صورتحال کی شکار دنیا میں، وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی اور صدر جیک شیراک نے تعلقات کو ایک اسٹریٹجک پارٹنرشپ میں تبدیل کیا – جو کہ ہندوستان کی کسی بھی ملک کے ساتھ پہلی اسٹریٹجک پارٹنرشپ  تھی۔

یہ فیصلہ کن عزم گہرے باہمی اعتماد کا اثبات تھا، جو 1947 میں ہندوستان کی آزادی کے بعد سے غیر معمولی کوششوں کی پانچ دہائیوں کی مضبوط اور مستحکم شراکت داری سے ظاہر ہوتا ہے۔

آج جب دونوں رہنماؤں کی ملاقات ہوئی، تو انہوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ہمارا یہ رشتہ تاریک ترین دور میں بھی لچکدار اور مواقع کی بلندیوں پر فائز ہونے کے لیے پرجوش رہا۔ اس کی بنیاد مشترکہ اقدار، آزادی اور اسٹریٹجک خودمختاری میں یقین، بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے تئیں ایک غیر متزلزل عزم، کثیرجہتیت میں مستقل ایمان اور ایک مستحکم کثیر قطبی دنیا کے لیے مشترکہ جدوجہد پر قائم ہے۔

وزیر اعظم مودی اور صدر میکروں نے گزشتہ 25 سالوں میں دوطرفہ تعاون کے ہر شعبے میں تعلقات کی تبدیلی اور توسیع کا جائزہ لیا اور اس کے ارتقاء کو علاقائی ذمہ داریوں اور عالمی اہمیت کی شراکت میں نمایاں کیا۔

ہماری سیاسی اور سفارتی مصروفیات ہمارے  لیے سب سے قریب اور قابل اعتماد ہیں۔ ہماری دفاعی اور سیکورٹی شراکت داری مضبوط ہے اور یہ سمندر کی تہہ سے خلاء تک پھیلی ہوئی ہے۔ ہمارے اقتصادی تعلقات ہماری خوشحالی اور خودمختاری کو تقویت فراہم کرتے ہیں اور لچکدار سپلائی چین کو آگے بڑھاتے ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ صاف اور کاربن کے کم اخراج والی توانائی کو فروغ دینا، حیاتیاتی تنوع کا تحفظ، سمندر کی حفاظت اور آلودگی کا مقابلہ کرنا تعاون کا ایک اہم ستون ہے اور یہ کہ ڈیجیٹل، اختراع اور اسٹارٹ اپ شراکت داری ترقی کا ایک نیا شعبہ ہے جو ہمارے دونوں ممالک کے درمیان گہری ہم آہنگی اور مضبوط تکمیلات پر استوار ہے۔

تعلیم، سائنس اور ٹیکنالوجی، ثقافت میں ہمارے گہرے ہوتے تعلقات، ہمارے نوجوانوں کے بڑھتے ہوئے تبادلے، اور انتہائی قابل اور بڑھتی ہوئی جماعت، تعلقات کو لوگوں کے قریب لا رہی ہیں اور مستقبل کی شراکت داری کے بیج بو رہی ہیں۔

ہمارے دور کے ہنگاموں اور چیلنجوں– بین الاقوامی قانون کی پاسداری؛ بکھرتی ہوئی دنیا میں ہم آہنگی کو آگے بڑھانا؛ کثیرالجہتی نظام کی اصلاح اور بحالی؛ ایک محفوظ اور پرامن ہند-بحرالکاہل خطے کی تعمیر؛ ماحولیاتی تبدیلی، صاف توانائی، صحت، غذائی تحفظ، غربت اور ترقی کے عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے – میں اس شراکت داری کا مطلب پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔

آج، ہم ایک جرات مندانہ وژن اور اعلیٰ عزائم کے ساتھ 2047 اور اس کے بعد  تک کے اپنے سفر کے لیے اگلے 25 سالوں کا انتظار کر رہے ہیں،جب ہم ہندوستان کی آزادی کی صد سالہ، اپنے سفارتی تعلقات کی صد سالہ اور اپنی اسٹریٹجک شراکت داری کی نصف صدی کا جشن منائیں گے۔

اگلے 25 سال ہمارے دونوں ممالک کے لیے اور ہماری شراکت داری کے لیے –  اپنے شہریوں اور ان لوگوں کے لیے جن کے ساتھ ہم اس سیارے پر رہتے ہیں –  ایک بہتر مستقبل کی تعمیر کی خاطر ایک نازک لمحہ ہیں۔ ہند-فرانس اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے اس اگلے مرحلے کے لیے اپنا مشترکہ وژن طے کرنے کی خاطر، دونوں رہنماؤں نے وسیع  علاقوں کا احاطہ کرنے والے دوسرے بہت سے نتائج کے ساتھ ساتھ ’’ہند-فرانس اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی 25 ویں سالگرہ کے موقع پر ہورائزن 2047 روڈ میپ: فرانس-ہند تعلقات کی ایک صدی کی طرف‘‘ کو اپنایا۔ ہورائزن 2047 روڈ میپ اور نتائج کی فہرست یہاں دیکھی جا سکتی ہے۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Snacks, Laughter And More, PM Modi's Candid Moments With Indian Workers In Kuwait

Media Coverage

Snacks, Laughter And More, PM Modi's Candid Moments With Indian Workers In Kuwait
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM to attend Christmas Celebrations hosted by the Catholic Bishops' Conference of India
December 22, 2024
PM to interact with prominent leaders from the Christian community including Cardinals and Bishops
First such instance that a Prime Minister will attend such a programme at the Headquarters of the Catholic Church in India

Prime Minister Shri Narendra Modi will attend the Christmas Celebrations hosted by the Catholic Bishops' Conference of India (CBCI) at the CBCI Centre premises, New Delhi at 6:30 PM on 23rd December.

Prime Minister will interact with key leaders from the Christian community, including Cardinals, Bishops and prominent lay leaders of the Church.

This is the first time a Prime Minister will attend such a programme at the Headquarters of the Catholic Church in India.

Catholic Bishops' Conference of India (CBCI) was established in 1944 and is the body which works closest with all the Catholics across India.