نئی دہلی،  11/نومبر2021 ۔ قومی سلامتی کے مشیر جناب اجیت ڈوبھال کی میزبانی میں آج ہوئے افغانستان سے متعلق علاقائی سلامتی مذاکرات میں شرکت کے لئے دہلی میں موجود سات ملکوں کی قومی سلامتی کونسلوں کے سربراہوں نے مذاکرات کی تکمیل کے بعد اجتماعی طور پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔

وزیر اعظم سے ملاقات کے دوران اپنے تاثرات میں ایران، قزاقستان، کرغزستان، روس، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان کی نمائندگی کرنے والے سینئر سکیورٹی افسران نے مذاکرات کے انعقاد کے لئے بھارت کی پہل اور معیاری تبادلہ خیال کی ستائش کی۔ انھوں نے افغانستان کی صورت حال کے بارے میں اپنے اپنے ملک کا موقف بھی پیش کیا۔

وزیر اعظم نے وبا کے سبب پیدا شدہ چیلنجوں کے باوجود دہلی سکیورٹی مذاکرات میں سینئر معززین کی شرکت کی ستائش کی۔

انھوں نے افغانستان کے تناظر میں چار پہلوؤں پر زور دیا جن پر خطے کے ممالک کو توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے، ان میں شمولیت پر مبنی ایک حکومت کی ضرورت، دہشت گرد گروپوں کے ذریعے افغان سرزمین کے استعمال کے تعلق سے صفر ٹولرینس، افغانستان سے منشیات اور اسلحوں کی ٹریفیکنگ کی روک تھام کے لئے حکمت عملی اور افغانستان میں بڑھتے ہوئے سنگین انسانی بحران کا تدارک، شامل ہیں۔

وزیر اعظم نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ علاقائی سلامتی مذاکرات سینٹرل ایشیا کی معتدل اور ترقی پسند ثقافت کی روایات کے احیاء کے لئے کام کریں گے اور انتہاپسندانہ میلانات کا سد باب کریں گے۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Mutual fund industry on a high, asset surges Rs 17 trillion in 2024

Media Coverage

Mutual fund industry on a high, asset surges Rs 17 trillion in 2024
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Chief Minister of Andhra Pradesh meets Prime Minister
December 25, 2024

Chief Minister of Andhra Pradesh, Shri N Chandrababu Naidu met Prime Minister, Shri Narendra Modi today in New Delhi.

The Prime Minister's Office posted on X:

"Chief Minister of Andhra Pradesh, Shri @ncbn, met Prime Minister @narendramodi

@AndhraPradeshCM"