جاپان کی وزیر خارجہ عزت مآب محترمہ یوکو کامیکاوا اور جاپان کے وزیر دفاع عزت مآب جناب منورو کیہارا نے 19 اگست 2024 کو عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔ وزیر خارجہ کامیکاوا اور وزیر دفاع کیہارا ہندوستان-جاپان کے درمیان 2+2 خارجہ اوردفاع سے متعلق تیسرے مرحلے کی وزارتی میٹنگ کے لئے ہندوستان کے دورے پر ہیں۔
وزیر اعظم نے جاپانی وزراء کا خیرمقدم کیا اور بڑھتے ہوئے پیچیدہ علاقائی اور عالمی نظام کے تناظر میں 2+2 میٹنگ کے انعقاد اور ہندوستان اور جاپان کے درمیان گہرے تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔
وزیر اعظم نے ہندوستان اور جاپان جیسے قابل اعتماد دوستوں کے درمیان قریبی تعاون پر اپنے خیالات اور آئیڈیاز کا اشتراک کیا، خاص طور پر اہم معدنیات، سیمی کنڈکٹرز اور دفاعی مینوفیکچرنگ جیسے شعبوں میں۔
انہوں نے ممبئی-احمد آباد ہائی اسپیڈ ریل پروجیکٹ سمیت دوطرفہ تعاون کے مختلف شعبوں میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے باہمی مفاد کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
وزیر اعظم نے ہند-بحرالکاہل اور اس سے باہر امن، استحکام اور خوشحالی کو فروغ دینے میں ہندوستان-جاپان شراکت داری کے اہم رول کو اجاگر کیا۔
وزیر اعظم نے ہندوستان اور جاپان کے درمیان اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے اور عوام سے عوام کے تعلقات کو بڑھانے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ وہ دونوں وزرائے اعظم کے اگلے سربراہ اجلاس کے لیے جاپان کے ایک بھرپور اور نتیجہ خیز دورے کے منتظر ہیں۔