ہندوستان -اٹلی اسٹریٹجک شراکت داری کی بے مثال صلاحیت کے پیش نظر، ہندوستان کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور اٹلی کی وزیر اعظم محترمہ جورجیا میلونی نے 18 نومبر 2024 کو برازیل کے ریو ڈی جنیرو میں ہونے والی جی-20 چوٹی کانفرنس میں اپنے ملاقات کے دوران مندرجہ ذیل نکات پرتوجہ مرکوز، وقت کے پابند اقدامات اور اسٹریٹجک ایکشن کے مشترکہ منصوبے کے ذریعے مزید رفتار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مقصد کے لیے، اٹلی اور بھارت متفق ہیں:

I سیاسی مکالمہ

  1. سربراہان حکومت، خارجہ امور، تجارت اور دفاع کے وزراء کے درمیان مستقل بنیادوں پر  بشمول کثیر جہتی تقریبات کے موقع پر ملاقاتیں اور باہمی دوروں کو برقرار رکھنا۔
  2. دونوں وزارت خارجہ کے درمیان سینئر حکام کی سطح پر سالانہ دو طرفہ مشاورت کا انعقاد  بشمول دفتر خارجہ کی مشاورت جاری رکھنا۔
  3. مشترکہ دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون کو گہرا کرنے کے لیے دیگر وزارتوں کے سربراہان کے درمیان ملاقاتوں اور بات چیت کو تیز کرنا۔

II  اقتصادی تعاون اور سرمایہ کاری

  1. دوطرفہ تجارت، بازار تک رسائی اور سرمایہ کاری کو بڑھانے کے لیے اقتصادی تعاون کے مشترکہ کمیشن اور فوڈ پروسیسنگ پر اٹلی-انڈیا جوائنٹ ورکنگ گروپ کے کام کا فائدہ اٹھانا،  خاص طور پر نقل و حمل، زرعی مصنوعات اور مشینری، کیمیکل ۔فارماسیوٹیکل، لکڑی اور فرنیچر، اہم اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز، فوڈ پروسیسنگ، پیکیجنگ اور کولڈ چین، سبز ٹیکنالوجیز اور پائیدار نقل و حرکت، بشمول مشترکہ ترقی اور مشترکہ پیداوار اور بڑی کمپنیوں اور ایس ایم ایز کے درمیان مشترکہ منصوبے جیسے اعلیٰ صلاحیت والے شعبے شامل ہیں۔
  2. صنعتی اور اقتصادی ایسوسی ایشن اور چیمبرز آف کامرس کی شمولیت کے ساتھ تجارتی میلوں اور وقتاً فوقتاً کاروباری فورموں میں شرکت کو فروغ دینا۔
  3. صنعتی شراکت داری، تکنیکی مراکز اور باہمی سرمایہ کاری ، آٹوموٹیو، سیمی کنڈکٹرز، انفرااسٹرکچر اور جدید مینوفیکچرنگ میں بھی  فروغ دینا ۔

III کنیکٹویٹی

  1. ماحولیاتی استحکام اور موسمیاتی تبدیلی کے تناظر میں پائیدار نقل و حمل پر تعاون کو فروغ دینا۔
  2. ہندوستان - مشرق وسطی - یورپ اقتصادی راہداری (آئی ایم ای ای سی) کے فریم ورک میں بھی بحری اور زمینی بنیادی ڈھانچے میں تعاون کو بڑھانا اور سمندری اور بندرگاہ کے شعبے میں تعاون کے معاہدے پر دستخط کرنا۔

V I  سائنس، ٹیکنالوجی، آئی ٹی، اختراعات اور اسٹارٹ اپس

  1. اہم اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز پر تعاون کو وسعت دینا، دونوں ممالک میں ٹیلی کام، مصنوعی ذہانت اور خدمات کی ڈیجیٹلائزیشن جیسے شعبوں میں ٹیکنالوجی ویلیو چین پارٹنرشپ کو فروغ دینا۔
  2. صنعت 4.0 ،جدید مینوفیکچرنگ، صاف توانائی، اہم معدنیات نکالنے اور ریفائننگ میں تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنا، جس میں تعلیمی ادارے اور صنعتیں بشمول ایس ایم ایز اور دونوں ممالک کے اسٹارٹ اپس شامل ہیں۔
  3. اٹلی اور ہندوستان کی قومی تحقیقی ترجیحات کو مدنظر رکھتے ہوئے، مشترکہ دلچسپی کے شعبوں میں، ہند-بحرالکاہل سمندری  پہل (آئی پی او آئی) کے تناظر میں جدت اور تحقیقی تعاون کو بڑھانا۔
  4. تعلیمی اور تحقیقی مواقع میں اضافہ کرنا، خاص طور پر ایس ٹی ای ایم ڈومین میں، اسکالرشپ پر بھی توجہ مرکوز کرتے ہوئے، معروف سائنسی تنظیموں اور مشترکہ منصوبوں کے درمیان اشتراک کو فروغ دینا۔
  5. دونوں ممالک کے اسٹارٹ اپس اور متعلقہ اختراعی ماحولیاتی نظام کے درمیان  دیگر چیزوں کے ساتھ ساتھ فن ٹیک، ایجوٹیک، ہیلتھ کیئر، لاجسٹکس اور سپلائی چین، ایگریٹیک، چپ ڈیزائن اور سبزتوانائی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے تعاون کو فروغ دینا ۔
  6. تعلیمی اور تحقیقی اداروں کے سائنسی اختراعات اور انکیوبیشن ماحولیاتی نظام کو فروغ دینے کے لیے اجتماعی مہارت اور صلاحیت سے فائدہ اٹھانے کے واسطے ہند-اطالوی انوویشن اینڈ انکیوبیشن ایکسچینج پروگرام شروع کرنا۔
  7. تعاون کے ایگزیکٹو پروگرام کی وراثت کو تسلیم کرنا، جس سے تعاون کے نئے دوطرفہ آلات کے ذریعے افزودہ کیا جا سکے۔
  8. سال 2025سے27 کے لیے سائنسی اور تکنیکی تعاون کے واسطے ایگزیکٹو پروگرام کو نافذ کرنا، جو اس سال کے آخر میں شروع کیا جائے گا، جس کے ذریعے دونوں فریق اہم تحقیق اور نقل و حرکت پر مبنی مشترکہ پروجیکٹوں کی مشترکہ بنیاد رکھیں گے۔

V. خلائی شعبہ

  1. اطالوی خلائی ایجنسی (اے ایس آئی) اور انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (آئی ایس آر او) کے درمیان تعاون کو وسعت دینا، تاکہ قمری سائنس پر زور دینے کے ساتھ زمین کے مشاہدے، ہیلیو فزکس اور خلائی تحقیق میں مشترکہ دلچسپی کے منصوبوں کو شامل کیا جا سکے۔
  2. بیرونی خلا کے پرامن اور پائیدار استعمال میں متعلقہ وژن، تحقیق اور ترقی کو آگے بڑھانے میں تعاون کو بڑھانا۔
  3. بڑی صنعتوں، ایم ایس ایم ایز اور اسٹارٹ اپس سمیت باہمی تجارتی خلائی تعاون کو دریافت اور سہولت فراہم کرنا۔
  4. خاص طور پر 2025 کے وسط تک، تحقیق، خلائی تحقیق اور تجارتی تعاون پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، خلائی صنعت کے نمائندوں کے ایک اطالوی وفد کے ذریعے ہندوستان کے لیے ایک مشن منظم کرنا۔

VI توانائی کی منتقلی

  1. بہترین طریقوں اور تجربات کا اشتراک کرنے، ایک دوسرے کے صنعتی ماحولیاتی نظام کے بارے میں علم کو فروغ دینے اور صنعتی شراکت داری کو آسان بنانے کے لیے "ٹیک سمٹ" کا اہتمام کرنا۔
  2. ٹیکنالوجی کی ترقی اور مشترکہ آر اینڈ ڈی میں تعاون کو  ہموار کرنا۔
  3. گرین ہائیڈروجن، بائیو ایندھن، قابل تجدید ذرائع اور توانائی کی کارکردگی میں مذکورہ بالا تعاون کو آسان بنانے کے لیے قابل تجدید توانائی پر مشترکہ ورکنگ گروپ کو مزید تحریک دینا۔
  4. گلوبل بائیو فیولز الائنس اور انٹرنیشنل سولر الائنس کو مضبوط بنانے کے لیے مل کر کام کرنا۔
  5. قابل تجدید توانائی سے متعلق جدید گرڈ ڈیولپمنٹ سلوشنز اور ریگولیٹری پہلوؤں کے بارے میں معلومات کا اشتراک کرنا۔

VII دفاعی تعاون

  1. معلومات کے تبادلے، دوروں اور تربیتی سرگرمیوں کو مربوط کرنے کے لیے جوائنٹ ڈیفنس کنسلٹیو (جے ڈی سی) میٹنگز کے ساتھ ساتھ جوائنٹ اسٹاف ٹاکس (جے ایس ٹی) کے سالانہ بنیادوں پر باقاعدہ انعقاد کو یقینی بنانا۔
  2. ہند-بحرالکاہل خطے میں اٹلی کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کے فریم ورک میں متعلقہ مسلح افواج کے درمیان بات چیت کا خیرمقدم کرتے ہیں، جس کا مقصد باہمی تعاون اور تعاون کو بڑھانا ہے، جس میں اس طرح کے تعاون کی حمایت کرنے والے کسی بھی مفید انتظام کے مذاکرات شامل ہیں۔
  3. ٹیکنالوجی کے تعاون، مشترکہ پیداوار اور دفاعی پلیٹ فارمز اور آلات کی مشترکہ ترقی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، عوامی اور نجی شراکت داروں کے درمیان بہتر شراکت داری اور مکالمے کی راہیں تلاش کرنا۔
  4. سمندری ، بشمول سمندری آلودگی کے ردعمل اور سمندری تلاش اور بچاؤ کے شعبے میں تعاون  کو بڑھانا ۔
  5. دفاعی صنعتی روڈ میپ پر گفت و شنید کرنا، دونوں وزارت دفاع کے درمیان اور سوسائٹی آف انڈین ڈیفنس مینوفیکچررز  (ایس آئی ڈی ایم ) اور اٹیلین انڈسٹریز فیڈریشن فار ایرو اسپیس، ڈیفنس اینڈ سیکورٹی ( اے آئی اے ڈی) کے درمیان مفاہمت کی ایک یادداشت (ایم او یو) کو فروغ دینا۔
  6. دفاعی تحقیق میں دونوں اطراف کے سائنسدانوں اور تکنیکی ماہرین کو شامل کرتے ہوئے باقاعدگی سے بات چیت کرنا۔

VIII   سیکورٹی تعاون

  1. سائبر سیکورٹی اور سائبر کرائمز جیسے مخصوص شعبوں میں باقاعدہ تبادلے اور صلاحیت سازی کی سرگرمیوں کے ذریعے سیکورٹی تعاون کو بڑھانا۔
  2. سائبر ڈائیلاگ جیسے شعبے سے متعلق بات چیت، پالیسیوں، طریقوں اور تربیت کے مواقع پر اپ ڈیٹس کا تبادلہ کرنا اور جب مناسب ہو،کثیر جہتی فورمز میں تعاون کے حوالے سے مشاورت کرنا۔
  3. بین الاقوامی دہشت گردی اور بین الاقوامی جرائم سے نمٹنے کے لیے مشترکہ ورکنگ گروپ کے سالانہ دو طرفہ اجلاسوں کا انعقاد جاری رکھنا۔

 

  1. دوطرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی فورمز پر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون کو مضبوط بنانا۔ اس تعاون کی روح کی بنیاد پر، دونوں فریق متفق ہیں:
  1. عدالتی معاملات میں اور متعلقہ پولیس اور سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان تعاون، بشمول صلاحیت سازی کے پروگراموں کے ذریعے  مضبوط بنانا ؛
  2. دہشت گردی کے خلاف جنگ میں معلومات اور بہترین طریقوں کا اشتراک کرنا۔
  1. خفیہ معلومات کے باہمی تحفظ اور تبادلے کے لیے ایک معاہدہ طے کرنا۔

IX. نقل مکانی اور نقل و حرکت

  1. محفوظ اور قانونی نقل مکانی کے ذرائع کے ساتھ ساتھ منصفانہ اور شفاف لیبر ٹریننگ اور بھرتی کے طریقہ کار کو فروغ دینا۔ ایک پائلٹ پروجیکٹ ہندوستان میں صحت کے پیشہ ور افراد کی تربیت اور ان کے بعد اٹلی میں ملازمت کا احاطہ کرے گا۔
  2. بے قاعدہ نقل مکانی کی سہولت کا مقابلہ کرنے کے لیے تعاون کو بڑھانا۔
  3. طلبا، محققین اور ماہرین تعلیم کی نقل و حرکت میں اضافہ کرنا، اعلیٰ تعلیم کے انچارج متعلقہ انتظامیہ کے درمیان معاہدوں کو بھی انجام دینا۔

X. ثقافت، علمی اور عوام کے درمیان تبادلے، سنیما اور سیاحت

  1. دونوں ممالک کی یونیورسٹیوں اور اعلیٰ تعلیمی اداروں کے درمیان تعاون اور تبادلوں کو بڑھانا نیز فنی اور پیشہ ورانہ تعلیم کے شعبے میں تعاون کو بڑھانا۔
  2. باہمی علم کو گہرا کرنے کے لیے نمائشوں اور ثقافتی اقدامات کے ساتھ، عجائب گھروں کے درمیان شراکت داری کے قیام کے ذریعے بھی فروغ دینا۔
  3. اپنے اپنے ممالک میں فلم کی مشترکہ پروڈکشن اور فلم سازی کو بڑھانے پر کام کرنا۔
  4. پرانے اور تاریخی مقامات اور عمارتوں کے تحفظ اور بحالی پر دو طرفہ تعاون کو مضبوط بنانا۔
  5. روابط  اور دونوں سمتوں میں سیاحوں کے بہاؤ کو فروغ دینا۔
  6. دوطرفہ اور ثقافتی تعلقات اور دوستی کے دیرینہ  تعلقات کو فروغ دینے میں متحرک ہندوستانی اور اطالوی برادریوں کے تعاون کو تسلیم کرنا۔
  7. 2023 میں دستخط شدہ ثقافتی تعاون کے ایگزیکٹو پروگرام کو نافذ کرنے پر کام کرنا۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season

Media Coverage

Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi