نئی دہلی، 09  اکتوبر / 2018 ء بیچ کے 126 آئی پی ایس پروبیشنروں نے آج نئی دلّی میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی ۔

پروبیشنروں سے ملاقات کرتے ہوئے   وزیر اعظم نے  نو جوان افسروں   کو اس بات کی ترغیب دی کہ وہ اپنے ملک کی بہتری کے لئے  پورے انہماک کے ساتھ انتھک کام کریں ۔

وزیر اعظم نے افسران سے اپیل کی  کہ وہ اپنے روز مرہ کے کام میں  خدمت کے جذبے اور انہماک کو  بروئے کار لائیں ۔  انہوں نے پولیس فورس کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عام شہریوں کے ساتھ  اُن کی وابستگی ہونی چاہیئے ۔  انہوں نے کہا کہ ہر  ایک افسر کو پولیس فورس کے بارے میں شہریوں کے پرسپیکٹیو کو سمجھنا چاہیئے  اور پولیس فورس کو  عوام  دوست اور قابل ِ رسائی بنانے کے لئے  کام کرنا چاہیئے  ۔

          آئی پی ایس پروبیشنروں کے ساتھ ایک ملاقاتی اجلاس میں وزیر اعظم نے کہا کہ   پولیس  کا رول  جرائم کی روک تھام پر مرکوز ہونا چاہیئے۔  انہوں نے جدید پولیس فورس بنانے میں  ٹیکنا لوجی کی اہمیت کو اجاگر کیا ۔ 

          وزیر اعظم نے آرزو مند اضلاع کو بدلنے میں اور   سماجی تبدیلی کے آلات کے طور پر   پولیس کے رول کے بارے میں بھی تبادلۂ خیال کیا۔ انہوں نے 2018 ء بیچ میں خواتین پروبیشنروں کی ایک بڑی تعداد  کی ستائش کی ۔   وزیر اعظم نے کہا کہ پولیس فورس  میں  خواتین کی زیادہ تعداد  کا پولیسنگ میں  ایک زبردست مثبت اثر پڑے گا اور اسی کے ساتھ قومی تعمیر میں  بھی یہ معاون ثابت ہو گا ۔

          افسران کے لئے روشن  مستقبل کے تئیں اپنی  نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نے افسران سے کہا کہ وہ خود پر یقین رکھیں ۔  انہوں نے کہا کہ  رسمی  ٹریننگ کے ساتھ خود اعتمادی  اور موروثی طاقت   سے  افسران  اِس قابل ہوں گے  کہ وہ روز مرہ کے چیلنجوں سے  بخوبی نمٹ سکیں ۔

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
India’s Biz Activity Surges To 3-month High In Nov: Report

Media Coverage

India’s Biz Activity Surges To 3-month High In Nov: Report
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM to participate in ‘Odisha Parba 2024’ on 24 November
November 24, 2024

Prime Minister Shri Narendra Modi will participate in the ‘Odisha Parba 2024’ programme on 24 November at around 5:30 PM at Jawaharlal Nehru Stadium, New Delhi. He will also address the gathering on the occasion.

Odisha Parba is a flagship event conducted by Odia Samaj, a trust in New Delhi. Through it, they have been engaged in providing valuable support towards preservation and promotion of Odia heritage. Continuing with the tradition, this year Odisha Parba is being organised from 22nd to 24th November. It will showcase the rich heritage of Odisha displaying colourful cultural forms and will exhibit the vibrant social, cultural and political ethos of the State. A National Seminar or Conclave led by prominent experts and distinguished professionals across various domains will also be conducted.