بھارت کے لیے پرامیدی سے متعلق منی کنٹرول ویب سائٹ پر شائع مضامین اور انفوگرافکس کے مجموعے پر تبصرہ کرتے ہوئے، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بھارتی معیشت کی مضبوط نمو اور لچک کے جذبے کا ازسر نو اعادہ کیا ہے۔
وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:
’’بھارتی معیشت اس مشکل دور میں امید کی کرن بن کر روشن ہے۔ مضبوط نمو اور لچک کے احساس کے ساتھ، مستقبل امید افزا نظر آتا ہے۔ آیئے ہم اس رفتار کو برقرار رکھیں اور 140 کروڑ بھارتیوں کی خوشحالی کو یقینی بنائیں! ‘‘
India's economy shines as a beacon of hope in these challenging times. With robust growth and resilient spirit, the future looks promising. Let us keep this momentum and ensure prosperity for 140 crore Indians! https://t.co/MnR4IXZuwm
— Narendra Modi (@narendramodi) August 19, 2023